برسوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بھارتی ٹیلی ویژن پر دیا بین کا بہت پسند کیا جانے والا کردار آخرکار ’تارک مہتا کا اولٹا چشمہ‘ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پروڈیوسر اسیت مودی اس کردار کے لیے نئی اداکارہ کا انتخاب کرنے کے آخری مراحل میں ہیں، جو کہ پانچ سال کے وقفے کے بعد کردار کی اس سٹ کام میں واپسی ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ آسیت مودی ایک نئی دیابین کی تلاش میں تھے اور حال ہی میں ایک آڈیشن نے انہیں بہت متاثر کیا۔ تقریباً ایک ہفتے سے وہ شوٹنگ کر رہی ہیں۔
”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے اداکار گروچرن سنگھ لاپتہ
اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے شو کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ ’ہاں، یہ درست ہے، آسیت جی ایک نئی دیابین کی تلاش میں تھے اور حال ہی میں ایک آڈیشن نے انہیں بہت متاثر کیا۔
اداکارہ کے ساتھ آزمائشی شوٹنگ جاری ہے، تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا ہے کہ وہ یہاں ہمارے ساتھ شوٹنگ کر رہی ہیں۔
تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے تارک مہتا نے14 سال میں کتنا معاوضہ حاصل کیا؟
واضح رہے کہ 2022 میں یہ خبر آئی تھی کہ دیشا وکانی کو شو میں دیابین کی عجیب آواز کی وجہ سے گلے کا کینسر ہوگیا ہے، بعدازاں شو کے ڈائریکٹر مالو راجدا نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔
دیشا نے تقریباً ایک دہائی تک ڈرامے میں دیابین کا کردار ادا کیا، 2017 میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد ڈرامے سے وقفہ لیا تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی تھیں، گزشتہ برس ان کے ہاں بیٹے کی بھی پیدائش ہوئی۔
اداکارہ کی شو میں واپسی کے بارے میں متعدد افواہیں اور قیاس آرائیاں سامنے آئیں لیکن کوئی بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔