بھارتی اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے شوہر نے شادی کے بعد ستایا تو بیٹی نے بھی اس منہ موڑ لیا، 6 معاشقے کرنے کے بعد بھی ان کو سچا پیار نہیں مل سکا اوران کا پیار ابھی تک اَدُھورا رہ گیا ہے۔ اداکارہ نے فلموں اور شوز میں کافی کام کیا ہے۔ آج بھی ان کی کافی ڈیمانڈ ہے لیکن لوگوں نے ان کی ذاتی زندگی میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگالی اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے بڑھاپے میں بھی افیئر کی بہت سی افواہیں ہیں لیکن حقیقت میں وہ 6 بار سنجیدہ تعلقات میں رہی ہیں۔
سواستیکا مکھرجی کے پہلے شوہر نے ان پر تشدد کیا تو ان کی بیٹی نے انہیں بہت برا بھلا کہا۔ اداکارہ کی خواہش اب 50 سال کی عمر تک بہت زیادہ رومانس اور افیئرز کرنے کی ہے ۔
اداکارہ سواستیکا مکھرجی بھلے ہی ماں کا کردار ادا کرچکی ہیں، لیکن ان کی ذاتی زندگی ریکھا اور سشمیتا سین کی زندگی کی طرح ہی پرجوش ہے اور بہت سے اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔
وہ گزشتہ چند سالوں میں کئی فلموں اور شوز کا حصہ رہی ہیں، لیکن لوگوں نے ان کی ذاتی زندگی اور معاملات میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔
اداکارہ نے اب اپنے افیئر اور بڑھاپے میں رومانس کی خواہش کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
بنگالی حسینہ سواستیکا مکھرجی کی ان دنوں کافی ڈیمانڈ ہے۔ فلموں اور شوز میں کام کرتے ہوئے سواستیکا مکھرجی کا نام ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ بھی کافی جوڑا گیا ہے۔ ہر طرح کی افواہیں چھائی رہیں ، لیکن اب اداکارہ نے جیتیش پلئی کے ساتھ بات چیت میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 6 بار سنجیدہ ریلیشن شپ میں رہی ہیں۔
مکھرجی کو اپنے افیئر پر بات کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی کیونکہ انہیں جس کے ساتھ بھی دیکھا گیا، اس کے ساتھ ان کے رومانس کی افواہیں سرخیوں میں آنے لگی تھیں۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ وہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے دور رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میڈیا ہر اس شخص پر بات کرنا چاہتا ہے جس کے ساتھ آپ کافی پینے جاتے ہیں، گویا میرے 600 افیئر رہے ہوں ۔ اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سچ تو یہ ہے کہ میرے 6 رشتے ہیں، 600 نہیں۔
واستیکا نے جتیندر مدنانی کے ساتھ اپنے پچھلے رشتے پر اپنے درد کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر بھی خاموشی توڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی انویشہ اب بھی انہیں کوستی ہے۔ وہ 6 سال تک ساتھ تھے، پھر بھی ان سے نفرت ہیں۔ بیٹی انہیں معاف نہیں کرنا چاہتی۔
اداکارہ کی پہلی شادی گلوکار پرمیت سین سے ہوئی تھی جو تقریباً 2 سال تک چلی۔ اداکارہ نے اپنے شوہر پر جسمانی استحصال کا الزام لگایا تھا جسے بعد میں مسترد کر دیا گیا۔ اسی رشتے سے ان کی بیٹی انویشہ پیدا ہوئی تھی۔