ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید کے دن خوشنما اور شاداب نظر آئے۔ آج نیوز کے خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”بارانِ رحمت“ میں معروف حکیم، شاہ نذیر نے حسن و جمال کے حوالے سے ایک خاص اور آزمودہ نسخہ پیش کیا جس کے ذریعے جلد کو چمکدار اور شاداب بنایا جا سکتا ہے۔

حکیم شاہ نذیر کے مطابق، قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ خاص ابٹن چہرے کو نکھارتا ہے اور جلد کو قدرتی چمک بخشتا ہے۔ درج ذیل اجزاء سے آپ اسے اسانی سے گھر پر بنا سکتے ہیں،

مونگ کی دال 20 گرام

حسنِ یوسف 20 گرام

انار کے پھول 20 گرام

سچے موتیوں کا پاؤڈر 20 گرام

ابٹن 100 گرام

چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو ختم کرنے کا گھریلو فیس پیک

ان تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور ایک جار میں محفوظ کر لیں۔ جب بھی استعمال کرنا ہو، مطلوبہ مقدار میں اس پاؤڈر کو عرقِ گلاب یا دودھ میں مکس کریں اور چہرے پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد چہرہ دھو لیں۔

حکیم شاہ نذیر کے مطابق، اس نسخے کو پہلی بار لگانے سے ہی آپ دیکھیں گے کہ چہرہ گورا، تروتازہ اور شفاف ہوجائے گا، اور باقاعدہ استعمال سے جلد قدرتی طور پر مزید نکھر جاتی ہے۔ یہ قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے اور جلد کے لیے ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

More

Comments
1000 characters