ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک رفالو، اولیویا کولمین اور رض احمد سمیت 600 سے زائد شخصیات نے ایک کھلے خط پر دستخط کئے ہیں، جس میں اکیڈمی ایوارڈز کے رویے پر تنقید کی گئی ہے۔ یہ خط فلسطینی ہدایت کار حمدان بلال کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے لکھا گیا تھا۔

تنقید کے بعد اکیڈمی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ اپنے ابتدائی بیان میں حمدان بلال کا نام شامل کرنے میں ناکام رہی تھی اور اس پر معذرت کی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے یمن پر حملوں کے دوران جنگی جرائم کا اعتراف کر لیا؟

کھلے خط میں کہا گیا، ’یہ ناقابل قبول ہے کہ ایک تنظیم مارچ کے پہلے ہفتے میں کسی فلم کو ایوارڈ سے نوازے اور پھر چند ہفتے بعد ہی اس کے فلم سازوں کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔‘

خط میں مزید لکھا گیا، ’حمدان بلال کو نشانہ بنانا صرف ایک فلم ساز پر حملہ نہیں، بلکہ ان تمام افراد پر حملہ ہے جو سچائی کو دنیا کے سامنے لانے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ہم اس فلمی ٹیم پر نظر رکھیں گے۔ آسکر جیتنے کے بعد ان کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، اور جب فنکاروں کی سلامتی داؤ پر ہو، تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔‘

ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا، بالواسطہ مذاکرات کا عندیہ

حمدان بلال نے فلسطینی دستاویزی فلم“نو اَدر لینڈ“ کے شریک ہدایت کار کے طور پر آسکر جیتا تھا۔ انہیں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکار قابضوں سے جھگڑے کے بعد گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کے ساتھی ہدایت کار یوول ابراہام کے مطابق، بلال کو سر اور پیٹ پر شدید چوٹیں آئیں، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔

More

Comments
1000 characters