تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ گذشتہ دنوں میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس فلم کے ذریعے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پہلی بار اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

یہ فلم وینکی کڈومولا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے اور اس میں نیتین اور سریلیلا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے اس فلم میں ایک اہم کردار نبھایا ہے، اور انہیں ان کے کیمیو کے لیے بھاری معاوضہ دیا گیا۔

کیا سوناکشی سنہا شوہر ظہیر اقبال سے اجازت لے کر فلمیں دستخط کریں گی؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

رابن ہڈ کے لیے ڈیوڈ وارنر کی تنخواہ کا انکشاف بھارتی میڈیا کےمطابق ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈیوڈ کو اس فلم میں ان کے کیمیو کے لیے 3 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ نے گزشتہ سال آئی پی ایل 2024 کے دوران اس فلم کا حصہ شوٹ کیا تھا۔

فلم کی ریلیز سے قبل، ڈیوڈ وارنر حیدرآباد میں فلم کی تشہیر میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان گئے، جہاں انہوں نے مرکزی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام ریلز بنائیں۔

رابن ہڈ وینکی کڈومولا کی تیسری فلم ہے، جس میں نیتین نے بھی کام کیا تھا۔ اس سے پہلے، رشمیکا منڈنا کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا، لیکن وہ تاریخوں کے مسئلے کی وجہ سے اس پروجیکٹ سے باہر ہو گئیں اور یہ کردار سریلیلا کو دیا گیا۔

فلم کی موسیقی جی وی پرکاش کمار نے ترتیب دی، اور اس میں وینیلا کشور، راجندر پرساد، دیودتا ناگے اور شائن ٹام چاکو نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

رابن ہڈ 28 مارچ کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے اور اسے ناقدین اور سامعین سے ملے جلے ردعمل ملے ہیں۔

More

Comments
1000 characters