مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاورسینٹر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا سیلون کھل گیا ہے، جہاں سعودی حجام، حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اعلی معیار پرعمل کرتے ہوئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ منصوبہ مرکز میں باربر شاپ زون کو ترقی دینے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد حرم شریف کے اطراف کے علاقے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس باربرشاپ میں 170 کرسیاں رکھی گئی ہیں اور ابتدائی مرحلے میں یہ روزانہ 15,000 سے زائد حاجیوں اور عمرہ زائرین کی خدمت کر سکتا ہے۔

اس منصوبے کو عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، یہاں ہر خدمت کا اوسط وقت صرف تین منٹ ہے، جو اس کے غیر معمولی معیار اور رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters