ریتھک روشن گزشتہ کچھ مہینوں سے ”کرش 4“ کے بارے میں افواہوں کا سامنا کر رہے ہیں، جو ایک سال سے تیاری کے مرحلے میں ہے۔

یہ فلم ”کرش“ فرنچائز کا حصہ ہے۔ فلم کی تاخیر کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ بجٹ کے مسائل کی وجہ سے ایسا ہوا، لیکن حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ فلم کے سولو پروڈیوسر راکیش روشن نے اس میں آدتیہ چوپڑا اور ان کی اسٹوڈیو یش راج فلمز کو شامل کیا ہے۔

کرینہ کپور نے ’ننَد‘ سوہا علی خان کو ’چھوری 2‘ کے ٹیزر پر مبارکباد دی

اس کے علاوہ، راکیش روشن نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس بار اپنے بیٹے ہریتھک روشن کو بطور ہدایتکار متعارف کرائیں گے۔ ہریتھک روشن، جو ”کرش 4“ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، پہلی بار ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

راکیش روشن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی اور ہریتھک روشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”ڈگو، 25 سال پہلے میں نے آپ کو ایک اداکار کے طور پر لانچ کیا تھا، اور آج پھر، 25 سال بعد، آپ کو دو فلم سازوں آدتیہ چوپڑا اور خود کے ذریعے ایک ہدایت کار کے طور پر لانچ کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری سب سے زیادہ پرجوش فلم #کرش 4 کو آگے بڑھایا جا سکے۔“

راکیش روشن نے مزید کہا، ہریتھک کرش 4 کے لیے ایک واضح اور پرجوش نظریہ رکھتے ہیں۔ کرش فرنچائز کے آغاز سے ہی ہریتھک میرے ساتھ تھے، اور آج وہ اس کا اگلا سفر لے کر جائیں گے۔

ہریتھک اور آدتیہ چوپڑا کا پروڈیوسر،ڈائریکٹر کے طور پر آنا ایک نایاب اور تخلیقی امتزاج ہے، اور میں پُر امید ہوں کہ وہ کرش 4 کو ایک ایسا تھیٹر کا تجربہ بنائیں گے جیسے ہندوستان میں پہلے کبھی نہیں ہوا، انہوں نے کہا۔

فی الحال ”کرش 4“ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔

More

Comments
1000 characters