اسٹوڈیو گبلی (Ghibli) کے مداحوں کے لیے آج کا دن خاص ثابت ہوا، کیونکہ سوشل میڈیا پر اس مشہور اینیمیشن طرز سے متاثر ہو کر بنائے گئے اے آئی میمز کی دھوم مچ گئی۔ یہ نیا ٹرینڈاس وقت سامنے آیا جب اوپن اے آئی نے اپنے جدید ماڈل ”GPT-4o“ میں ایک امیج جنریٹر شامل کیا، جس سے چیٹ بوٹ خود تصاویر بنانے کے قابل ہو گیا۔
اسٹوڈیو گبلی دراصل جاپان کا مشہور اینیمیشن اسٹوڈیو ہے، جو اپنی خوبصورت ہاتھ سے بنی فلموں، جادوئی دنیاؤں اور شاندار کہانیوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ ”اسپریٹڈ اوے“، ”مائی نیبر ٹوٹورو“ اور ”پرنسس مونونوکے“ اس کے بہترین شاہکاروں میں شامل ہیں۔
اس نئے ٹول کی مدد سے سوشل میڈیا صارفین نے گبلی اسٹائل میں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور میمز تخلیق کیے، جو دیکھتے ہی دیکھتے ایکس اور انسٹاگرام پر وائرل ہوگئے۔
کچھ صارفین نے بالی ووڈ سے متاثر ہو کر گبلی طرز کی تصاویر بنائیں، جبکہ دیگر نے مشہور میمز کو اینیمیشن انداز میں دوبارہ تخلیق کیا۔ کئی لوگوں نے اپنی فیملی کی تصاویر کو بھی گھبلی کے جادوئی آرٹ میں تبدیل کر دیا۔
ہم نے کچھ بہترین گبلی میمز جمع کی ہیں، جنہیں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اوپن اے آئی کے ”4o“ ماڈل کے لانچ کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی اے آئی امیج جنریشن کی دنیا میں ایک نیا طوفان آگیا۔
ایک مشہور میم میں اسٹوڈیو گبلی کے شریک بانی ہایاؤ میازاکی کا ردعمل بھی مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔
اسی طرح، کرکٹ کے یادگار لمحے کو بھی اینیمیشن میں ڈھالا گیا، جب سورو گنگولی نے 2002 کے نیٹ ویسٹ فائنل میں بھارت کی جیت کا جشن مناتے ہوئے اپنی جرسی ہوا میں لہرائی تھی، اور اس کا گھبلی انداز بھی مداحوں کو خوب بھایا۔
صارفین نے بس چیٹ جی پی ٹی میں جا کر GPT-4o کو فعال کیا اور ”Make this Ghibli anime style“ جیسا پرامپٹ دیا، جس کے بعد حیرت انگیز تصاویر سامنے آئیں۔