بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے حال ہی میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انڈیاز گوٹ لیٹنٹ شو کے تنازعےسے ان کی ذہنی صحت پربرا اثر پڑا ہےاوران کے کینیڈا کے دورے کو بھی بری طرح متاثر کیاہے۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا، جو رنویر الہ آبدیہ کے متنازع بیان کے بعد فوراً کینیڈا کے دورے پر روانہ ہوگئے تھے، اب ممبئی واپس لوٹ آئے ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

سلمان خان نے سلمان، شاہ رخ کی ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ کے بارے میں بڑی اپڈیٹ دے دی

رائنا نے مہاراشٹر سائبر پولیس کے سامنے کئی سماعتوں کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا، ”مجھے پوری طرح احساس ہے کہ جو میں نے کہا وہ غلط تھا۔“

کامیڈین نے مزید کہا، ”میں نےجو کچھ بھی کہا اس پر مجھے گہرا افسوس ہے۔ یہ سب شو کے دوران ایک غیر ارادی طور پر ہوا، اور میں کبھی بھی ایسا نہیں چاہتا تھا۔ آئندہ میں زیادہ محتاط رہوں گا تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔“

سمے رائنا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس پورے تنازعے نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا اور ان کا کینیڈا کا دورہ بھی اسی وجہ سے متاثر ہوا۔

یہ تنازع 10 فروری کو اس وقت شروع ہوا جب رنویر الہ آبدیہ، جو بیئر بائسپس کے نام سے مشہور ہیں، نے انڈیاز گوٹ لیٹنٹ شو کے دوران والدین کے بارے میں نازیبا تبصرے کیے تھے۔

More

Comments
1000 characters