بھارت میں ایک نئی مہلک وبا نے بلیوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ برڈ فلو کے بعد اب ’ایف پی وی‘ وائرس نے ریاست کرناٹک میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔ ماہرین اس وائرس کو بلیوں کے لیے انتہائی جان لیوا قرار دے رہے ہیں، کیونکہ متاثرہ بلیوں کے بچنے کی شرح محض 1 فیصد تک محدود ہے۔

ایف پی وی کیا ہے؟

ایف پی وی ایک شدید متعدی وائرس ہے جو بنیادی طور پر بلیوں کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے۔ اس کی علامات میں شدید بخار، قے، اسہال، پانی کی کمی، اور اچانک موت شامل ہیں۔

ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور میں یہ وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے، اور اطلاعات کے مطابق 100 میں سے 99 بلیاں اس انفیکشن کے بعد ہلاک ہو رہی ہیں۔

بلی کیساتھ چائے پئیں، جاپان میں بلیوں کیلیے مخصوص ’کیٹ کیفے‘ مشہور ہونے لگا

انسانوں اور دیگر جانوروں کے لیے خطرہ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف پی وی صرف بلیوں کو متاثر کرتا ہے اور انسانوں یا کتوں کو اس سے خطرہ نہیں ہے۔ تاہم، چونکہ یہ وائرس بلیوں میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے، اس لیے پالتو بلیوں کے مالکان کو سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔ چونکہ اس بیماری کا فی الحال کوئی مؤثر علاج دستیاب نہیں، ماہرین نے پالتو بلیوں کے مالکان کو درج ذیل اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے،

ایف پی وی سے بچاؤ کے لیے مخصوص ویکسین موجود ہیں، جو بلیوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ اگر کسی علاقے میں اس وائرس کی موجودگی کی اطلاع ہے تو اپنی بلی کو باہر جانے سے روکیں، صفائی اور حفظان صحت کم خاص خیال رکھیں مثلا بلی کے برتن، لیٹر باکس اور دیگر اشیاء کو باقاعدگی سے جراثیم سے پاک کریں۔

’میاؤں‘ کے کیا مطلب ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بلّی کی زبان سیکھ لی

اگر آپ کی بلی میں بخار، کمزوری، یا قے جیسی علامات ظاہر ہوں، تو فوری طور پر کسی ماہرِ حیوانات سے رجوع کریں۔ اگر علامات ہوں تو دیگر پالتو جانوروں اوردوسری بلیوں سے دور رکھیں یا انہیں الگ رکھیں تاکہ وائرس مزید نہ پھیلے۔ ماہرین کے مطابق، اگر بروقت احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو یہ وائرس بلیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

ایف پی وی نے بلیوں کی آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس وائرس کا پھیلاؤ بے قابو ہوتا جا رہا ہے، اور اس کے مہلک اثرات کو دیکھتے ہوئے بلیوں کے مالکان کو فوری طور پر ویکسینیشن اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ اگر آپ کی بلی میں کوئی غیر معمولی علامات ظاہر ہوں، تو فوراً ماہرِ حیوانات سے رابطہ کریں۔ یہ احتیاط آپ کے پیارے پالتو کی زندگی بچا سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters