پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل دانش تیمور نے چند روز قبل اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیے گئے 4 شادیوں کے بیان پر وضاحت اور معذرت پر مبنی ویڈیو کواپنی انسٹاگرام پروفائل سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ دانش تیمور اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی ساتھی میزبان رابعہ انعم کے ساتھ اہلیہ عائزہ خان کو مدعو کیا تھا۔

لفظ “ فی الحال“ کیوں کہا؟ دانش تیمور نے وضاحت پیش کردی

گفتگو کے دوران، دانش تیمور نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”مجھے 4 شادیوں کی اجازت ہے لیکن میں ایسا نہیں کر رہا، یہ اجازت اللہ کی طرف سے ہے، لیکن میں فی الحال اپنی زندگی عائزہ کے ساتھ ہی گزارنا چاہتا ہوں“۔

شوہر کے بیان کا جواب نہ دینے پر مداح عائزہ خان پر برہم

ان کے اس بیان میں لفظ ”فی الحال“ نے سوشل میڈیا پر بحث و مباحثے کو جنم دیا، اور اس پر کئی اہم شخصیات نے عائزہ خان کی حمایت میں آواز اٹھائی اور دانش تیمور کی شدید تنقید کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس بیان پر مختلف ردعمل ظاہر کیا، جس کے بعد دانش تیمور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنے بیان پر معذرت کی۔ تاہم، یہ ویڈیو اب اُنہوں نے اپنی پروفائل سے حذف کر دی ہے۔

More

Comments
1000 characters