آج نیوز کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں جنّات اور انسانوں کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔ پروگرام کے میزبان شہریار عاصم کے اور مفتی محسن الزماں کے درمیان سوال جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ شریرجنات سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟ اس سوال پر مفتی صاحب نے کیا جواب دیا آئیے جانتے ہیں۔

مفتی محسن الزماں نے اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں معوّذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی تلاوت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ دونوں سورتیں صبح و شام کے اذکار میں شامل ہیں اور انسان کو ہر قسم کی برائی سے محفوظ رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ، آیت الکرسی کی تلاوت بھی بے حد مؤثر ہے۔

عمان کا قدیم قصبہ، جہاں جنات چلتے پھرتے لوگوں سے بات کرتے ہیں

آپ ﷺ نے ایک دعا کی تعلیم دی ہے جو ناگہانی آفات اور ہر قسم کے نقصان سے حفاظت کا ذریعہ بنتی ہے!

”بِسْمِ اللَّہِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِہ شَيْءٌ، فِي الْأَرْضِ، وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَھوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ“

ترجمہ: ”اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین وآسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہ خوب سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔“

مزید احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مفتی محسن الزماں نے فرمایا کہ چونکہ جنات عام طور پر واش رومز میں زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے وہاں جانے سے پہلے مخصوص دعا پڑھنا ضروری ہے تاکہ انسان خبیث جنّات اور جِنّیوں کے شر سے محفوظ رہے۔

”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ“

ترجمہ: ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاک اور خبیث جنّوں سے، خواہ وہ نر ہوں یا مادہ۔“

اسی طرح، بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت سر کو ڈھانپنے کی بھی تاکید کی گئی ہے، چاہے مرد ہو یا عورت۔ خواتین کے لیے تو بالوں کو ڈھانپنا عمومی حکم ہے، لیکن اکثر دیکھا جاتا ہے کہ خواتین اس احتیاط کو نظرانداز کر دیتی ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے پالتو جانوروں کو جنات اور شیاطین دکھنے کی نشانیاں بتا دیں

مفتی صاحب نے مزید فرمایا کہ چونکہ آج کل گھروں میں اٹیچڈ باتھ رومز عام ہو چکے ہیں، اس لیے احتیاط یہ کرنی چاہیے کہ واش روم میں داخل ہوتے وقت دعا ضرور پڑھیں، یعنی جو دعا بتائی گئی ہے وہ لازمی پرح کر جائیں تو حفاظت ہوگی ان شاء اللہ۔ اور واش روم کا دروازہ ہمیشہ بند رکھیں۔ بعض اوقات گھروں میں بےوجہ جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں، جس کی ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ شیاطین وسوسے ڈالتے ہیں۔ اگر ان اسلامی ہدایات پر عمل کیا جائے تو ناگہانی آفات اور کئی طرح کی پریشانیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters