معاذ صفدر، جو کہ ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار اور بزنس مین ہیں، نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا اور اب وہ پاکستانی یوٹیوبرز میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں اور یوٹیوب پر تقریباً 4.48 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ نوجوان انفلوئنسر کی ڈیلی بلاگنگ کی کوششوں کو سراہا جاتا ہے، جس میں ان کی روزمرہ کی روٹین اور زندگی کے مختلف پہلو شامل ہوتے ہیں۔

میرب علی نے ہانیہ عامر کا نام سنتے ہی کیا ردِعمل دیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

حال ہی میں، معاذ صفدر ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔ اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک بدلے ہوئے باب کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح شادی نے ان کی شخصیت کو تبدیل کیا۔

معاذ نے اعتراف کیا کہ شادی سے پہلے وہ ایک اچھے انسان نہیں تھے اور اس بات کی گواہی ان کے دوست بھی دے سکتے ہیں۔ ان کے مطابق، شادی نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں اور ان کے اندر کی بری عادتوں کو دور کرنے کا سبب بنی۔

انہوں نے کہا کہ ”میں نے کم عمری میں شادی کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں اپنی ماضی کی غلطیوں کو پیچھے چھوڑنا چاہتا تھا۔ میں نے یہ سمجھا کہ شادی کے بعد انسان کو اپنی ذمہ داریوں کا شعور ہوتا ہے اور اس کے بعد زندگی میں توازن اور بہتری آتی ہے۔“

معاذ صفدر نے مزید کہا کہ شادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو اپنی بیوی کی بنیادی ضروریات کو نظرانداز کرنا چاہیے، اسے گھر میں لاکر بے یارومددگار چھوڑ دیا جائے بلکہ اس کا مقصد ایک دوسرے کی زندگی کو بہتر بنانا ہے اور اپنے لائف پارٹنر کو خوش رکھنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کم عمری میں مالی طور پر مستحکم ہونے کی کوشش کرنا ضروری ہے تاکہ آپ اپنے شریک حیات کے لیے بہتر زندگی فراہم کر سکیں۔

More

Comments
1000 characters