ایک امریکی ڈیجیٹل کریئیٹر نے دیسی سوشل میڈیا صارفین کو چیکو (ساپودیلا) کو ”ایگزوٹک آلو“ قرار دے کر حیران کردیا۔ انسٹاگرام پر ”Sweety Craft“ نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں خاتون کو چیکو کاٹتے اور اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون اپنی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ لوگ اس ”نرم آلو“ کو کچا کیوں کھاتے ہیں؟

کاتون کہتی ہیں، ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اس نرم آلو کو کچا کیوں کھاتے ہیں۔ یہ بہت عجیب ہے کہ جب آپ اس کی کھال کو دباتے ہیں تو یہ اندر دھنس جاتی ہے۔ پھر میں نے کاٹ کر دیکھا تو اس کے اندر تھوڑا چپچپا، نارنجی رنگ کا گودا نکلا‘۔

’بیگ کھولا اور بنا اجازت۔۔۔‘: نوجوان کھلاڑی کی حرکت نے ویرات کوہلی کو حیران کردیا

وہ مزید کہتی ہیں کہ اس کے چھلکے کے قریب لمبے ریشے ہوتے ہیں اور اس کی ساخت مکھن کی طرح ملائم ہوتی ہے۔ ’اس کا ذائقہ ناشپاتی اور شیرے جیسا لگتا ہے‘۔

خاتون شاید اس بات سے بے خبر نظر آئیں کہ چیکو کئی گرم ممالک میں ایک عام اور مقبول پھل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

ویڈیو، جس کا عنوان تھا ”مجھے سمجھ نہیں آیا کہ لوگ اس ایگزوٹک آلو کو کچا کیوں کھاتے ہیں“، انسٹاگرام پر تقریباً 60 لاکھ ویوز حاصل کر چکی ہے اور خاص طور پر دیسی صارفین نے اس عجیب و غریب وضاحت پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ”چیکو ہے گنوااااررر“۔

ایک اور نے تبصرہ کیا، ’میں نے آج تک چیکو کی ایسی بےعزتی نہیں دیکھی‘۔

کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’نرم آلو؟ میڈم، یہ ایک بھارتی خزانہ ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’چیکو کو آلو کہنا جرم ہونا چاہیے‘۔

’میں بیوقوف تھا‘۔۔۔ اپنی حرکت سے خوابوں کی نوکری کھو دینے والا شخص دوسروں کیلئے سبق بن گیا

کچھ لوگوں کو یہ موازنہ اتنا عجیب لگا کہ وہ مخمصے میں پڑ گئے۔

ایک نے کہا، ’انہوں نے چیکو کو ایگزوٹک آلو کہا، اور اب میں کچھ بھی مان سکتا ہوں‘۔

دوسرے نے مذاق میں لکھا، ’اگر چیکو آلو ہے تو پھر آم گاجر ہوگا؟‘

ایک صارف نے مزید چٹکی لیتے ہوئے لکھا، ’نرم آلو؟ اب آگے کیا، آم کو ”مسالے دار سیب“ کہا جائے گا؟‘

بعض صارفین نے اس وضاحت کو مضحکہ خیز قرار دیا، ایک نے کہا، ’ناشپاتی اور شیرہ؟ اس کے بعد تو مجھے کسی چیز پر یقین نہیں رہا‘۔

More

Comments
1000 characters