ترکی کے معروف اداکار جاویت چیتن گونر کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ریڈِٹ صارفین نے ترک ڈرامہ سیریز میں اداکار کی مشابہت دیکھ کر دلچسپ تبصرے کیے۔

پیر کے روز ایک ریڈِٹ صارف نے مشہور ترک سیریز ”دیریلیس: ارطغرل“ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جاویت چیتن گونر نظر آ رہے تھے۔

تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا، ’انوشکا شرما کے شوہر کا ٹی وی ڈیبیو!‘ اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی، اور مداحوں نے اداکار کی ویرات کوہلی سے مشابہت کو ”ناقابلِ یقین“ اور کچھ نے تو اسے ”خوفناک“ تک قرار دیا۔

مداحوں کے دلچسپ تبصرے

یہ تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’سب سے زیادہ مزاحیہ بات یہ ہے کہ انوشکا پھر بھی انہیں نہیں پہچانیں گی، کیونکہ رب نے بنا دی جوڑی‘۔

دوسرے صارف نے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے مت کہو کہ یہ ویرات نہیں بلکہ کوئی اور ہے… یہ تو حد ہو گئی!‘

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا، ’ترک کوہلی!‘

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

دیریلیس: ارطغرل – ایک تاریخی سیریز

دیریلیس: ارطغرل ترکی کی ایک مشہور تاریخی اور ایڈونچر سیریز ہے، جسے مہمت بوزداغ نے پروڈیوس کیا۔ اس ڈرامے میں اینگن آلتان دوزیاتن نے ارطغرل بے کا مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ جاویت چیتن گونر، کان تاشانر اور حولیا دارجان بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔

کامران اکمل اور اہلیہ نے ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی

یہ سیریز 13ویں صدی کی کہانی پر مبنی ہے، جو عثمانیہ سلطنت کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ یہ ڈرامہ 2014 میں نشر ہونا شروع ہوا اور پانچ کامیاب سیزنز کے بعد 2019 میں اختتام پذیر ہوا۔

More

Comments
1000 characters