پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور مشہوربھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
چند ماہ قبل دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی اچانک شرکت کے بعد یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ دونوں فنکار جلد ہی ایک بین الاقوامی پراجیکٹ میں کام کرنے والے ہیں، جس کی ہانیہ عامر نے تصدیق بھی کی تھی۔
عامر خان کے بعد کس سپر اسٹارنے بالی وڈ چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ ’سردار جی 3 نام کی بھارتی پنجابی فلم میں کام کر رہی ہیں۔
دلجیت دوسانجھ کی فلم ”سردار جی 3“ میں ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اور یہ فلم 27 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
دونوں کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، اور وہ ان دونوں کی اسکرین پر کیمسٹری کو دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔