ایکسرسائز ایک ایسی سرگرمی ہے جسے روزانہ کی روٹین میں شامل کرلیا جائے تو یہ آپ کی مجموعی صحت میں بہتری لا کر آپ کو فٹ اور چاقو چوبند رکھ سکتی ہے۔
رمضان المبارک میں عموما لوگ روزہ رکھنے کے بعد ایکسر سائز کرتے ہیں لیکن ایکسرسائز کرنے کے بہترین اوقات کیا ہیں اس ضمن میں آج نیوز کی سحری ٹرانسمیشن میں مشہور فٹنس ٹرینر شازیہ اسد نے اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔
ماہم نظامی نے اسکرین سے دور رہنے کی وجہ بتادی
انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انحصار آپ کی اپنی باڈی پر ہے اگر آپ خود کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں اور ورزش کر سکتے ہیں تو اس کے لیے بہترین وقت افطار سے پہلے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگرآپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے اندر اتنا اسٹیمنا نہیں ہے یا آپ کو پیاس لگتی ہے تو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ وہ روزہ ضروررکھیں مگرافطار ہلکی پھلکی غذا جیسے فروٹ یاکھجور سے کریں اور افطاری کے فورا آدھے گھنٹے کے بعد ایکسرسائز کرلیں۔