پاکستان شوبزکی معروف ماڈل، میزبان اور اداکارہ ماہم نظامی آج نیوز کی بیسویں سحری کی ٹرانسمیشن کا حصہ بنیں، جہاں انہوں نے اپنے اسکرین سے دور رہنے کی وجہ بیان کی۔

جب ماہم سے سوال کیا گیا کہ وہ اتنے عرصے اسکرین سے دورکیوں ہیں،؟ انہوں نے جواب دیا میں نے ایک صحت بخش بریک لی تھی تاکہ اپنی ذاتی سرگرمیوں پرمکمل توجہ دی سکوں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انسان بڑا ہوتا ہے،اس کی ذمہ داریاں بھی بڑھتی جاتی ہیں۔ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد میں اپنی ذاتی زندگی میں اتنی مصروف ہوگئی کہ اپنے پروفیشن کو وقت نہیں دے سکی۔ لیکن آج بھی میرا پروفیشن میری طاقت ہے۔

لیکن آج بھی میرا پروفیشن میری طاقت ہے۔انہوں نے کہا اور ارادہ ظاہر کیا کہ وہ جلد ہی شوبز کی فیلڈ میں واپس آئیں گی۔

ماہِ نظامی نے اپنی فیلڈ میں شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے ہمیشہ اس فیلڈ میں آنے کا شوق تھا۔ میری پانچ بہنیں ہیں اور میں ہمیشہ انہیں ہنسی مذاق سے انٹرٹین کرتی رہتی تھی۔ میں اتفاقا اس فیلڈ میں آ گئی تھی، اور اس کے لیے باقاعدہ کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک شو کی میزبانی سے اپنے کیریئر کی ابتدا کی تھی، پھر ایکٹنگ اور ماڈلنگ بھی کی، مگر آخرکار میں نے ایکٹنگ پر توجہ دی۔ پھر ایکٹنگ کو چھوڑ کر اپنی گھریلو زندگی میں مصروف ہو گئی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے بچوں کو علم ہے کہ ان کی ماں اتنی مشہور رہی ہیں؟ تو ماہم نے کہا کہ، میرے بچے ابھی اتنے بڑے نہیں ہیں، میری بیٹی پانچ سال کی ہے، اس لیے اس میں ابھی اتنا شعور نہیں ہے۔

More

Comments
1000 characters