دانش تیمور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے لیے ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے لفظ ’فی الحال‘ کے استعمال کی وضاحت کی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ لفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن شو کے دوران اس وقت تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے چار شادیوں کی وکالت کی۔

دانش تیمور کا چار شادیوں کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی شدید تنقید

دانش تیمور نے کہا کہ، مجھے اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے یہ الگ بات ہے کہ میں ایسا نہیں کر رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ لفظ ’فی الحال‘ کے نامناسب استعمال نے تنازعہ کو جنم دیا اور مداحوں نے دانش تیمور پر غصے کا اظہار کیا۔

اب دانش تیمور نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی۔

شوہر کے بیان کا جواب نہ دینے پر مداح عائزہ خان پر برہم

دانش تیمور نے کہا کہ، میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے ناراض ہیں، میرے کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ عائزہ کی بے عزتی کی لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں، میں اکثر لفظ ’فی الحال‘ استعمال کرتا ہوں جو کہ موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم سب ایک دن مر جائیں گے، اس لیے میں مستقبل کے بارے میں زیادہ سوچتا یا بات نہیں کرتا۔ میں حال میں رہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے یہ لفظ غلطی سے مولانا کے ساتھ گفتگو کے دوران کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ، اگر آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں نے غلطی کی ہے تو میں دل کی گہرائی سے آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔ میں آپ سب کو اپ سیٹ نہیں کرنا چاہتا ہوں، میں نے آپ کو تفریح ​​​​مہیا کرنے کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ آپ خوش رہیں بالکل اسی طرح جیسے میں اس گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ خوش رہ رہا ہوں۔ میرے اور عائزہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔

عائزہ خان نے بھی ویڈیو کے نیچے جواب دیا اور شوہر دانش تیمور سے پیار بھرے الفاظ میں اپنی محبت کا اظہار کیا۔ دانش کے مداح بھی انہیں سپورٹ کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters