بینکاک سے تعلق رکھنے والے تخلیق کار ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے ’ایریا 51‘ کا دورہ کیا، جہاں کے مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یو ایف اوز کو کئی بار اس جگہ پر آتے جاتے دیکھا ہے۔

ٹریوس لیون نے اس مقام پر ایک دن گزارا جہاں انہوں نے سومجیت نامی ایک مقامی شخص سے ملاقات کی۔ سومجیت نے کہا کہ وہ اکثر شام 7 بجے کے قریب یو ایف او کو اڑتا دیکھتے ہیں، اور یہاں تک کہ انہوں نے ٹریوس کو کچھ عجیب و غریب ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں جو سومجیت کی جانب سے لی گئی تھیں۔

ٹریوس اور سومجیت پھر یو ایف او دیکھنے کیلئے اس مقام پر گئے۔ ٹریوس کا خیال تھا کہ یہ علاقہ یو ایف او دیکھنے کے لیے بہترین ہے، کیونکہ انہوں نے وہاں چند چیزوں پر غور کیا کہ جیسے خالی سڑکیں، اونچی فصلیں وغیرہ۔

’80 سال کے جھوٹ‘: نئی ڈاکیومینٹری میں زمین پر خلائی مخلوق کی موجودگی کا دعویٰ

مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ پہاڑ کی چوٹی پر بدھ کے مجسمے کے سامنے مراقبہ کرنا غیر ملکیوں کو اشارہ دیتا ہے۔ ان کے خیال میں یہ مجسمہ کسی نہ کسی طرح پہاڑ کے اندر سے UFOs کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جو چمکتے ہوئے مدار کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔

ٹریوس نے رات کے تاریک آسمان میں بہت سی اڑتی ہوئی اشیاء کو دیکھا۔ وہ تیزی سے اور عجیب طریقے سے آگے بڑھتی، کبھی سست ہوجاتیں۔ جب انہوں نے ان پر لیزر چمکایا تو وہ حرکت کرنے لگے۔ ٹریوس کو یقین نہیں کہ وہ کیا تھا۔

ٹریوس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، اور بہت سے لوگوں کے پاس یو ایف اوسے متعلق مختلف نظریات تھے۔ ایک کا خیال تھا کہ یہ ڈرون ہیں، لیکن ٹریوس نے اس سے اتفاق نہیں کیا، کہا کہ زیادہ تر ڈرون صرف 15سے 20 منٹ تک پرواز کر سکتے ہیں۔

تخلیق کار ٹریوس لیون پرائس نے اپنے اس پورے سفر کی ویڈیو کو مختصر انداز میں انسٹاگرام پر شئیر کیا اور لوگوں سے کہا کہ کمنٹس میں بتائیں یہاں کچھ ایسا ہوسکتا ہے یا صرف محض یہ قیاس آرائیاں ہیں۔

More

Comments
1000 characters