پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی آواز کی سرجری سے متعلق انکشاف کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دو مختلف آوازوں میں بات کرتی سنائی دیں۔ انہوں نے پہلے موٹی اور بھاری آواز میں بولا کہ اب بہت سے لوگ مجھ پریہ الزام لگائیں گے کیں میں نے آواز کی سرجری کروائی ہے۔

یہ کہنے کے بعد انکی آواز اور لہجہ یکدم تبدیل ہوگیا اور انہوں نے کہا کہ ’دیکھیں میں ایسے بھی بات کرسکتی ہوں اور پھر آواز کو واپس بھاری کرتے ہوئے بولیں کہ اور ایسے بھی بات کر سکتی ہوں۔

علیزے شاہ نے بھاری آواز میں گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ میری اصل آواز ہے، پروڈیوسرز اور ڈائیریکٹرز کی یہ ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ ہمیں بچہ دکھانا ہے اور اس لیے میں اس طرح آواز تبدیل کر کے بولتی ہوں۔

علیزے شاہ کی دو بالکل مختلف آوازوں میں بات کرتے دیکھ کر انکے مداح بھی چونک اٹھے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے لگا علیزے شاہ میں کوئی جن گھس گیا ہے جو مختلف آوازوں میں بات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں علیزے شاہ کو اپنے بولڈ لباس اور مختلف ظاہری تبدیلیوں کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کافی ٹرولنگ کا سامنا رہا ہے، ان پر ہونے والی ٹرولنگ میں مختلف قسم کے تبصرے سامنے آتے ہیں جن میں ان کی شخصیت، ظاہری حالت اور سوشل میڈیا مواد پر ناپسندیدہ ردعمل دیا جاتا ہے۔

More

Comments
1000 characters