سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

حالیہ دنوں میں دونوں کی ایک شو سے متعلق وائرل ویڈیو نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ثنا جاوید ماں بننے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا جاوید کھانے کی اشیاء دیکھ کر اُلٹی محسوس کرتی ہیں اور فوراً وہاں سے دور چلی جاتی ہیں، جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید اداکارہ حاملہ ہیں اور جلد ہی والدہ بننے والی ہیں۔

شوہر کے بیان کا جواب نہ دینے پر مداح عائزہ خان پر برہم

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہوگیا اور اس جوڑے کے ہاں ’’اچھی خبر‘‘ کی خبریں عام ہو گئیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کا رومانی تعلق ہمیشہ ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے، اور دونوں کو اپنے شوخ رومانس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر یکساں محبت اور نفرت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ خبریں اس وقت گردش کر رہی ہیں جب شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد ان کے ذاتی معاملات پر مزید نظر رکھی جا رہی ہے۔ تاہم، اس جوڑے نے ابھی تک اس افواہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

More

Comments
1000 characters