سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی بالی ووڈ کی ایک مشہور اور محبوب جوڑی رہی ہے، جس کی کیمسٹری نے مداحوں کو ہمیشہ بے حد متاثر کیا۔ ان دونوں کی جوڑی نہ صرف فلمی پردے پر جاذب نظر تھی، بلکہ ان کی قربت اور تعلقات نے ہمیشہ میڈیا کی توجہ بھی حاصل کی۔
فلموں جیسے ”میں نے پیار کیوں کیا؟“، ”ایک تھا ٹائیگر“ اور ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں ان دونوں کی کیمسٹری نے مداحوں کو یہ گمان دلایا تھا کہ ان کی حقیقی زندگی میں بھی کچھ چل رہا ہوگا اور دونوں کو حقیقی زندگی میں بھی ایک دیکھنا ان کی شدید خواہش تھی۔
والد سلیم خان کا سلمان خان کے ساتھ بدترین رویے کا انکشاف
یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان ایک خاص نوعیت کا تعلق تھا، جو ہمیشہ خبروں میں رہا۔ ان دونوں کو فلمی دنیا میں ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا، جس سے افواہیں یہ بھی اٹھیں کہ ان کا تعلق محض اسکرین تک محدود نہیں تھا۔
تاہم، سلمان خان اور کترینہ کیف نے کبھی اپنے رومانوی تعلق کا کھلے عام اعتراف نہیں کیا، لیکن دونوں کی موجودگی میں اور ان کی قربت سے اس تعلق کی حقیقت کو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان بریک اپ کی وجہ کترینہ کیف نہیں، بلکہ سلمان خان خود تھے۔
اطلاعات کے مطابق، سلمان خان مسلسل بریک اپ کے بعد کسی خوف کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی حد سے زیادہ احتیاط نے ان کے تعلقات میں دراڑ ڈال دی تھی۔
سلمان خان اس تذبذب کا شکار تھے کہ وہ اس رشتہ کو کس سمت لے کر جائیں، اور اس دوران کترینہ کیف آہستہ آہستہ ان سے دور ہوتی گئیں۔
آخرکار، یہ جوڑی بریک اپ کا شکار ہو گئی اور دونوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں آئیں۔ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت کا رشتہ قائم کیا اور اب وہ ان کے جیون ساتھی ہیں۔
دوسری جانب سلمان خان آج بھی بالی ووڈ میں ”بھائی جان“ کے طور پر جانے جاتے ہیں اور شادی کے حوالے سے ان کی ذاتی زندگی اب تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کرتے تھے، مگر ان کے درمیان قربت اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے شواہد ان کے کولیگز اور مداحوں کےسامنے تھے۔
یہ جوڑی اگرچہ شادی کے بندھن میں نہیں بندھ سکی، لیکن ان کی کیمسٹری آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔