لہسن کو قدیم آیوروید اور جدید طب دونوں میں ایک طاقتور اور موثر دوا کے طور پر جانا جاتا ہے۔
لہسن کے طبی فوائد میں خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہمیت رکھی گئی ہے، کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خون کی شوگر کنٹرول کے لیے 4 فوڈ ہیکس
لہسن میں پایا جانے والا ”ایلیسن“ نامی عنصر انسولین کی حساسیت کو بڑھا کر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ نہ صرف شوگر کی سطح کو متوازن کرتا ہے، بلکہ خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کو کم کرکے دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
اس کے علاوہ، لہسن ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
لہسن کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں بھی معاون ہے اور گیس، بدہضمی اور دیگر ہاضمہ سے متعلق مسائل کو کم کرتا ہے۔
لہسن کے صحیح فوائد حاصل کرنے کے لیے، ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ صبح خالی پیٹ 1-2 جوئے لہسن چبائیں۔ اس کا اثر بڑھانے کے لیے، لہسن کے 1 جوئے کوشہد کے ساتھ کھانے سے اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ لہسن کے 2-3 جوئے کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ پی سکتے ہیں۔
لہسن کو مختلف طریقوں سے کھانے میں شامل کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ سبزیوں، دالوں، سوپ وغیرہ میں اس کا استعمال۔
اس کے علاوہ، لہسن کی چائے بنانے کے لیے آپ ادرک، لیموں اور شہد کو اس میں شامل کر سکتے ہیں، جس سے بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔
تاہم، لہسن کا زیادہ استعمال بعض اوقات تیزابیت یا پیٹ میں جلن کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اسے معتدل مقدار میں کھانا ضروری ہے۔
لہسن کے فوائد کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں شامل کرنا ایک سادہ اور مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے، جو صحت کی کئی اہم مشکلات کا علاج فراہم کرتا ہے۔