نعمان اعجاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں۔ دوسری طرف رائید محمد عالم ایک اور ہونہار ستارہ ہیں جنہیں مثبت سے لے کر منفی کے ساتھ ساتھ کامیڈی تک ہر طرح کے کردار کرنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔

رائید محمد عالم ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، اپنے جذبے اور پردے کے پیچھےکی جانےوالی محنت کے بارے میں حقائق کا انکشاف کیا ۔

اریبہ حبیب نے اپنے شوہر کے بارے میں تفصیلات پیش کردیں

رائید جو اب تک متعدد ہٹ ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں، نے شو میں اپنے کیریئر کی ابتدائی یادیں شیئر کیں۔ رائید نے ایک دلچسپ واقعہ کا بھی ذکر کیا جو ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آیااور بتایا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک شاندار تجربہ تھا۔

رائید محمد عالم نے بتایا کہ جب ان کے کیریئر کا آغاز تھا تو ااپنے فن میں اتنے پختہ نہیں تھے جتنا کہ آج ہیں۔ تاہم، ایک سین کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ان کی اداکاری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

اس سین میں رائید کو رونا تھا، مگر وہ آنکھوں میں آنسو لانے میں ناکام رہے۔ اس دوران، نعمان اعجاز نے انہیں تھپڑ مارا، یہ اداکار کے لئے ایک جھٹکا تھا. ان کی آنکھوں میں اچانک آنسو آگئے اور نعمان اعجاز نے انہیں فوراً سین کرنے کو کہا۔

رائید نے انکشاف کیا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کر کے وہ بہت کچھ سیکھنے کے قابل بنے۔

More

Comments
1000 characters