ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اس وقت ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں، اور اس بار وجہ ان کی اداکارہ اینا ڈی آرمس کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کی تصاویر ہیں۔

حالیہ دنوں میں یہ دونوں کئی بار ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، جس کے باعث ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں تیز ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، رواں ہفتے کے آغاز میں ٹام کروز اور اینا ڈی آرمس کو لندن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

ان دونوں ہالی ووڈ اسٹارز کی کچھ تصاویر لندن کے ہیلی پورٹ پر لی گئی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ ان تصاویر کے بعد مداحوں نے قیاس آرائی کرنا شروع کر دیا ہے کہ شاید ان کا رشتہ محض دوستی سے بڑھ کر ہے اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ٹام کروز ان دنوں کونسی مشہور اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ٹام کروز اور اینا ڈی آرمس کو ایک ساتھ ہیلی پورٹ پر دیکھا گیا ہو۔ پیپلز میگزین کے مطابق، گزشتہ جمعرات کی رات بھی یہ دونوں وہاں موجود تھے۔

اس سے قبل، 13 فروری کو انہیں لندن میں ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جہاں اداکارہ اینا ڈی آرمس کو ریسٹورنٹ سے ٹیک آؤٹ کے دو بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا گیا۔ پاپرازی کی کھینچی گئی تصاویر میں دونوں کو مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اگرچہ ٹام کروز اور اینا ڈی آرمس کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی، تاہم ان کی جانب سے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مزید کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر سوالات ابھی بھی اٹھ رہے ہیں۔

ٹام کروز اس وقت اپنی نئی فلم مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 23 مئی 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم مشن: امپاسیبل سیریز کی چھٹی اور آخری فلم ہے، اور مشن: امپاسیبل - ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون کا سیکوئل ہے۔

اس کے علاوہ، ٹام کروز اور ان کی ایجنٹ ماہا ڈاخیل کے درمیان بھی تعلقات کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

More

Comments
1000 characters