بولی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد، سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان کے درمیان ہمیشہ سے ایک منفرد مگر پیچیدہ رشتہ رہا ہے۔ اگرچہ آج دونوں کے درمیان گہری محبت اور مضبوط تعلق ہے، لیکن ماضی میں خاص طور پر سلمان کی نوجوانی کے دنوں میں ان کے رشتے میں کشیدگی بھی دیکھی گئی۔
سلیم خان اپنی سخت گیر طبیعت اور اصول پسندی کے لیے مشہور ہیں، جبکہ سلمان خان ایک آزاد مزاج اور باغی طبیعت کے مالک تھے۔ یہی فرق کئی بار والد اور بیٹے کے درمیان اختلافات کا باعث بنا۔ تاہم، سلیم خان نے ہمیشہ سلمان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔ سلمان نے کئی مواقع پر تسلیم کیا ہے کہ ان کے والد کی سخت ہدایات اور رہنمائی نے انہیں فلمی صنعت میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دی۔
گوری کو عامر خان سے محبت کیوں ہوئی؟ نئی گرل فرینڈ نے راز کھول دیا
اداکار آدی ایرانی کا سلمان اور سلیم خان کے رشتے پر تبصرہ
حال ہی میں سلمان خان کی فلم ”چوری چوری چھپکے چھپکے“ میں ان کے ساتھی اداکار آدی ایرانی نے ”فلمی منترہ“ سے بات کرتے ہوئے سلمان کی جدوجہد اور ان کے والد کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
آدی ایرانی نے بتایا کہ سلمان خان اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے کے عادی تھے۔ انہوں نے کہا، ’سلمان کا رویہ مغرور یا بدتمیز نہیں تھا، وہ بس اپنی مرضی کا مالک تھا۔ وہ ضدی ضرور تھا، لیکن مغرور نہیں تھا۔ وہ جو کچھ کرتا تھا، نادانی میں کرتا تھا، لیکن اسے جان بوجھ کر کوئی غلط کام کرنے کا ارادہ نہیں ہوتا تھا۔‘
ڈیوڈ وارنر کی بھارتی سنیما میں انٹری ، فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان
سلمان خان، شاہ رخ خان کے برابر نہ ہونے کا ادراک رکھتے تھے
آدی ایرانی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کو ہمیشہ اس حقیقت کا علم تھا کہ وہ شاہ رخ خان جتنے باصلاحیت اداکار نہیں ہیں۔ ان کے مطابق، ’سلمان جانتا تھا کہ میں بہترین اداکار نہیں ہوں، میں شاہ رخ خان نہیں بن سکتا، اس لیے میں اپنی الگ پہچان بناؤں گا، اور یہی اس نے کیا۔‘
سلیم خان کا سخت رویہ اور سلمان کی مایوسی
آدی ایرانی نے مزید بتایا کہ وہ سلمان خان کو فلموں میں آنے سے پہلے سے جانتے تھے اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ کے ذریعے سلیم خان کے گھر بھی جاتے تھے۔
انہوں نے کہا، ’سلیم خان سلمان کی موجودگی میں کہتے تھے کہ دیکھو، ان کو اداکار بننا ہے، ان کو لگتا ہے کہ صرف جسم بنانے سے وہ اداکار بن جائیں گے۔ سلمان اس بات پر ناراض ہوتا تھا اور سوچتا تھا کہ میرے والد میری مدد کرنے کے بجائے میرا مذاق کیوں اڑا رہے ہیں؟‘
سلمان خان کے نئے روپ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
آدی ایرانی کے مطابق، سلیم خان دراصل نفسیاتی حربہ استعمال کر رہے تھے تاکہ سلمان ضد میں آ کر اپنے آپ کو ثابت کرے، اور بالآخر ایسا ہی ہوا۔ آج سلمان خان بولی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں، اور وہ اپنے والد کی سختیوں کو اپنی کامیابی کا ایک بڑا سبب قرار دیتے ہیں۔