معروف جریدے فوربز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ہالی ووڈ اداکار اور کامیڈین کیون ہارٹ نے 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کامیڈین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے 81 ملین ڈالر خالص کمائے جبکہ ان کی مجموعی 108 کمائی ملین ڈالر رہی، جو انہیں نہ صرف کامیڈی کی دنیا بلکہ مجموعی طور پر ہالی ووڈ کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل کرتا ہے۔

ہارٹ کی یہ کمائی لیجنڈری کامیڈین جیری سین فیلڈ سے بھی زیادہ رہی، جو 60 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں پہلے نمبر پر ڈوین جانسن (88 ملین ڈالر) جبکہ دوسرے نمبر پر ریان رینالڈز (83 ملین ڈالر) رہے۔

بیلجیئن اداکارہ 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

کیون ہارٹ نے ہالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا، جن میں ٹام کروز (15 ملین ڈالر)، ہیو جیک مین (50 ملین ڈالر)، بریڈ پٹ (32 ملین ڈالر) اور جارج کلونی (31 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

کیون ہارٹ کی کمائی کا راز

کیون ہارٹ کی کامیابی کا راز ان کی متنوع منصوبہ بندی رہی۔ فوربز کے مطابق، 2024 میں ان کا تفریحی شیڈول سب سے زیادہ وسیع تھا۔ انہوں نے ایک سینما ریلیز (Borderlands)، نیٹ فلکس فلم (Lift)، ایمیزون پرائم فلم (Die Hart 2: Die Harter)، دی روکو چینل پر ایک سیریز (Die Hart season 3)، پی کاک پر ایک اور سیریز (Fight Night) اور نیٹ فلکس پر ٹام بریڈی کا روسٹ کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اسپاٹی فائی کے لیے ایک ہفتہ وار پوڈکاسٹ (Gold Minds) اور 90 اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز بھی کیے۔

گوری کو عامر خان سے محبت کیوں ہوئی؟ نئی گرل فرینڈ نے راز کھول دیا

فوربز کے مطابق، کیون ہارٹ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ ’اگر آپ کسی بھی اسکرین کو آن کریں تو آپ کو 45 سالہ کامیڈین نظر آئے گا۔‘ ان کی یہ کامیابی انہیں ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ مصروف اور منافع بخش ستاروں میں شامل کرتی ہے۔

More

Comments
1000 characters