گھر میں پکا ہوا کھانا عام طور صحت بخش سمجھا جاتا ہے اور ڈاکٹرز بھی گھر میں پکا کھانے کھانے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
کیونکہ گھر میں تیار کیا گیا کھانا پروسیسرڈ فوڈز اور غیر صحت بخش چکنائی سے محفوظ ہوتا ہے۔
مگر کچھ لوگوں کو گھر کا کھانا کھا کر اپنا پیٹ بھاری یا پھولا ہوا محسوس ہونے لگتا ہے جس سے ایک بے چینی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے لہذا یہ ایک عام مسئلہ ہے۔
گر آپ گھر پر کھانا پکاتے ہیں تو کچھ اجزاء، یا ضرورت سے زیادہ پیٹ بھر لینے کی عادت پیٹ بھاری کرسکتی ہے۔ یہاں چند اہم وجوہات اور حل بتائے گئی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو گھر کا کھانا کھا کر بھاری پیٹ محسوس نہیں ہوگا۔
مصالحوں کا زیادہ استعمال
روایتی کھانوں میں بہت زیادہ مصالحوں استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ کچھ مصالحے جیسے زیرہ، ہلدی اور ادرک ہاضمے میں مدد کرتے ہیں، جبکہ دوسرے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ کچھ مصالحہ جات کا بہت زیادہ کھانا، جیسے سرخ مرچ، پیٹ میں جلن اور پھولنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ زیادہ مرچوں سے پرہیز کریں اور زیرہ، پودینہ اور دھنیا کا زیادہ استعمال کریں جو کہ ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔
سحری اور افطار کے لیے خاص غذا کیا ہونی چاہیے؟ مشہور فٹنس ٹرینر نے بتادیا
زیادہ نمکین غذا
نمکین غذا کھانے سے بھی آپ کو اپنا پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوسکتا ہے، چاہے اجزاء تازہ ہی کیوں نہ ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت زیادہ نمک کھانے سے آپ کا جسم اضافی پانی پر جم جاتا ہے جس سے آپ خود کو پھولا ہوا محسوس کر سکتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بہت زیادہ نمک آپ کی آنتوں میں اچھے بیکٹیریا کے توازن کو بھی بدل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے۔ اس کے حل کیے لیے نمک کے بجائے قدرتی جڑی بوٹیاں اور لیموں کا رس استعمال کریں۔ اضافی سوڈیم کو نکالنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پائیں۔
گیس پیدا کرنے والی سبزیاں
کچھ سبزیاں جیسے گوبھی، پھول گوبھی میں ریفینوز یعنی ایک ایسا سبسٹینس پایا جاتا ہے جو آسانی سے ہضم نہیں ہوتی۔ جس سے پیٹ میں گیس بننے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ پھلیاں، دال اور چنے میں بھی ریفینوز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مولی اور پیاز میں بھی ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو آپ کے پیٹ میں گیس پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ گوبھی جیسی سبزیاں پکاتے وقت اس میں زیرہ، ادرک یا سونف جیسے مصالحے ڈالیں جو پیٹ کیلئے مشکل نے بنیں، اس کے علاوہ، اگر آپ اپنی خوراک میں فائبر کی مقدار بڑھا رہے ہیں، تو اسے آہستہ آہستہ کریں تاکہ آپ کے جسم کو اس کی عادت ڈالنے اور اپھارہ کم کرنے میں مدد مل سکے۔
پراٹھوں کو وزن گھٹانے والی غذا میں تبدیل کرنے کے زبردست اور آسان طریقے
جلدی جلدی کھانا
آپ آہستہ کھاتے ہیں یا پھر تیز اس سے بھی ہاضمہ کی صحت پر اثر پڑتا ہے۔ جلدی کھانا کھانے کے اوقات میں بے قاعدگی رکھنا، ٹھیک طرح سے نہ چبانا، بستر پر کھانا، یا کھانے کے فوراً بعد لیٹ جانا یہ سب کچھ ہاضمے میں خلل ڈال سکتا ہے۔ رات کو دیر تک زیادہ کھانا کھانے اور اس کے فوراً بعد سو جانا ہاضمہ کو سست کر سکتا ہے اور تیزابیت اور اپھارہ کا سبب بن سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ کھانا آہستہ سے چبائیں۔ ایک مستحکم نظام انہضام کو برقرار رکھنے کے لیے وقفے وقفے سے کھائیں۔ رات کو دیر تک بھاری کھانے سے پرہیز کریں، اور رات کا کھانا ہلکا رکھیں اور سونے سے کم از کم دو سے تین گھنٹے پہلے کھائیں۔
کھانا پکانے والا تیل
کھانا پکانے کا تیل اور چکنائی صحت مند کھانے کے لیے ضروری ہے، لیکن بہت زیادہ استعمال کرنا مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ بہت زیادہ تیل، مکھن، یا گھی ہاضمے کو سست کر سکتا ہے اور پیٹ پھولنے کا باعث بنتا ہے۔ جب آپ چکنائی والی غذائیں کھاتے ہیں، تو وہ آپ کے معدے کو چھوڑنے میں زیادہ وقت لیتے ہیں، جو کہ تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔ تلی ہوئی غذائیں خاص طور پر ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہیں۔ اعتدال میں کھانا ضروری ہے کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے تیل کی مقدار کو کم کریں اور ڈیپ فرائی کرنے کے بجائے گرل کرنے، بھوننے یا بھاپ لینے کا انتخاب کرنا زیادہ مناسب رہے گا۔