حیدرآبادی لخمی سموسے ایک مزیدار نان ویجیٹیرین سنیک ہے جو حیدرآباد کی مشہور ڈش ہے۔ یہ کرسپی سموسے کا ورژن ہے، جو مٹن یا چکن کے قیمہ اور مصالحوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔
رمضان میں، جب روزے رکھے جا رہے ہوں، ایسی لذیذ اور خوشبودار لخمے کا مزہ خاص طور پر افطار کے وقت بڑھ جاتا ہے۔ ان لخموں کو تیار کرتے وقت وہی مصالحے ڈالے جاتے ہیں جو حیدرآبادی کھانوں کی پہچان ہیں۔
حیدرآبادی لخمِی کی ترکیب
اجزاء:
-
300 گرام قیمہ
-
2 کپ میدہ
-
1 چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
-
150 گرام مکھن
-
1/4 چائے کا چمچ ہلدی
-
1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر
-
1پیاز، کٹی ہوئی
-
1 چائے کا چمچ گرم مصالحہ
-
1/2 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
-
2-3 چائے کا چمچ لیموں کا رس
-
تیل، حسبِ ضرورت
-
2-3 ہری مرچیں
-
نمک، حسبِ ذائقہ
رمضان افطار اسپیشل: آج ”قیمہ ویج پارسلز“ کے ساتھ مزیدار افطار کا لطف اٹھائیں
ترکیب:
سب سے پہلے لخمِی کا آٹا تیار کریں۔ اس کے لئے میدہ، لیموں کا رس، مکھن، نمک اور پانی کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ نرم اور ہموار آٹا بن جائے۔
اسے ڈھانپ کر چند منٹ کے لئے رکھ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، اور نمک ڈال کر ایک سے دو منٹ تک بھونیں۔
پھر اس میں ہلدی، گرم مصالحہ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہری مرچیں اور کٹی ہوئی دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب قیمہ ڈال کر اسے پکائیں جب تک کہ قیمہ اچھی طرح پک نہ جائے۔ اس کے بعد اس مکسچر کو کسی باؤل میں منتقل کریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
آٹے کا چھوٹا سا حصہ لے کر اسے بیل کر مستطیل شکل میں رول کریں۔
پھر اس کے بیچ میں تیار شدہ قیمے کا مکسچر رکھ کر آٹے کے کناروں کو اچھی طرح بند کریں اور چمچ یا کانٹے سے سیل کر لیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ان لخمِی کو گولڈن براؤن اور کرسپ ہونے تک گہرے تیل میں تلیں۔ پھر ان لخمِیوں کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ کر اضافی تیل نکال لیں۔
لخمِی کو گرم گرم سرو کریں اور لذت کا لطف اٹھائیں۔
مزیدار حیدرآبادی لخمِی تیار ہے۔