بیلجیئن سینما کی معروف اداکارہ ایمیلی ڈیکین 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ایمیلی ڈیکین، جنہوں نے 1999 میں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا، ایڈرینل گلینڈ کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔
ڈیوڈ وارنر کی بھارتی سنیما میں انٹری ، فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان
ایمیلی ڈیکین نے اکتوبر 2023 میں اس بیماری کا انکشاف کیا تھا، جس میں ایڈرینل گلینڈز یعنی گردوں کے اوپر واقع غدود میں کینسر کے خلیات پھیل جاتے ہیں، جس کی وجہ سے جسم میں ہارمونل عدم توازن اور دیگر پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔
ایمیلی 29 اگست 1981 کو بیلجیئم میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بیلجیئم کے میوزک اینڈ اسپوکن ورڈ اکیڈمی سے حاصل کی۔
12 سال کی عمر میں تھیٹر میں اداکاری کا آغاز کرنے والی ایمیلی نے 17 سال کی عمر میں اپنی پہلی فلم روزیٹا (Rosetta) میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے بعد انہیں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کا سنگ میل ثابت ہوئی بلکہ ان کی اداکاری کے معیار کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
ایمیلی نے اپنی زندگی کے دوران متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کی اور بیلجیئن سینما میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی وفات سینما کی دنیا کے لیے ایک بہت بڑی نقصان ہے، اور ان کے مداح اور فلم انڈسٹری ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر پر دنیا بھر میں شائقین اور اداکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور ان کی بے مثال اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔