عامر خان کی تیسری محبت کی کہانی اس وقت سرخیوں میں ہے جب انہوں نے اپنی پری برتھ ڈے میٹنگ (13 مارچ) میں گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا۔

گوری کا تعلق اصل میں بنگلورو سے ہیں، اس وقت عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وہ بالی ووڈ فلموں کی زیادہ شوقین نہیں ہے اور انہوں نے عامر کی صرف دو فلمیں دیکھی ہیں۔

جاوید اختر لیاقت علی خان کے پڑ پوتے سے رابطے کے خواہشمند کیوں ہیں؟

گوری کو ان کی سالگرہ سے پہلے کی تقریب میں میڈیا کے سامنے متعارف کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے رشتہ کے بارے میں بات کی۔ عامر خان اور گوری سپریٹ کی محبت کی کہانی بالی ووڈ کے اسکرپٹ سے ہٹ کر ہے۔

عامر نے بتایا کہ وہ 25 سال پہلے ایک دوسرے سے ملے تھے، لیکن پھرہمارارابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ دو سال پہلے دوبارہ ملاقات ہوئی، اور دونوں کے درمیان تعلق مضبوط ہوگیا۔

عامر نے کہا، ”میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون دے سکے، اور میرے لیے وہ گوری تھی۔“

گوری اپنے پارٹنر میں کیا چاہتی ہیں، اور عامر کو کیوں پسند کرتی ہیں۔ گوری نے کہا، ”مجھے کوئی ایسا شخص چاہیے جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو۔“ اس پر عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ”اور اس کے لیے تم نے مجھے ڈھونڈ لیا؟“

گوری زیادہ ہندی فلمیں نہیں دیکھتیں، اس لیے وہ عامر کے کام سے زیادہ واقف نہیں تھیں۔ جب میڈیا نے عامر کی پسندیدہ فلموں کے بارے میں سوال کیا، تو گوری نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بہت سی فلمیں نہیں دیکھی ہیں۔

عامر نے وضاحت دی کہ گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں اور وہاں ہندی فلموں کا زیادہ رواج نہیں تھا، اس لیے وہ ان کی فلموں کو نہیں جانتی۔ گوری نے صرف دل چاہتا ہے اور لگان دیکھی تھی، مگر وہ بھی کافی عرصے پہلے۔

کیا گوری کی عامر کے کام سے ناواقفیت نے ان کے رشتہ کو فائدہ پہنچایا۔ عامر نےجواب دیا، ”وہ مجھے سپر اسٹار کے طور پر نہیں، بلکہ ایک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہیں۔“

عامر اپنی فلم تارے زمین پر دیکھنے کے لیے گوری کو ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ وہ اس فلم کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور شاید وہ دونوں اسے بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔

گوری سپریٹ بالی ووڈ کی بڑی فین نہیں ہیں، لیکن ان کی اپنی ایک منفرد کہانی ہے۔ وہ بنگلور سے ہیں اور ریٹا سپریٹ کی بیٹی ہیں، جو شہر میں ایک سیلون چلاتی تھیں۔ اب گوری ممبئی میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں اور ایک بی بلنٹ سیلون چلاتی ہیں۔

گوری کا ایک چھ سالہ بچہ بھی ہے، اور وہ عامر کو 25 سال سے جانتی ہیں۔ لیکن ان کی محبت کی کہانی صرف 18 ماہ پہلے شروع ہوئی۔

More

Comments
1000 characters