سلمان خان کے حالیہ کلین شیوروپ نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
”ٹائیگر زندہ ہے“ کے اداکار نے حال ہی میں اپنی انتہائی متوقع ایکشن تھرلر فلم ”سکندر“ کی شوٹنگ مکمل کی، اور اس کے بعد انہوں نے اپنی داڑھی منڈوائی۔ اس تبدیلی نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
جیسے ہی سلمان خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، مداحوں کے ملے جلے جذبات سامنے آئے۔ کچھ اپنے بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتے دیکھ کر دکھی ہو گئے، جبکہ کچھ نے ان کی نئی شکل کی تعریف بھی کی۔
’سلمان خان نے میرا منہ شیشے پر دے مارا، پھر خون دیکھ کر چلتے بنے‘
ایک صارف نے لکھا، ”ہمارے بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتا دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔“ تاہم، ایک پرستار نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ”میگاسٹار بھائی جان کل بھی ہینڈسم تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔“
ایک اور مداح نےتبصرہ کیا، ”وہ بالکل اپنے والد سلیم خان کی طرح لگتے ہیں۔“ ایک اور مداح نے لکھا، ”دنیا کے سب سے خوبصورت انسان سلمان خان۔“
اے آر مروگاداس کے ذریعہ تیار کردہ، سکندر کو ممبئی اور حیدرآباد سمیت متعدد مقامات پر 90 دنوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں چار گانے، تین ڈانس نمبرز، اور پانچ بڑے ایکشن سیکوینس شامل ہیں، جو کہ ایک ہائی اوکٹین ایکشن اور سلمان خان کے منفرد انداز کو اجاگر کرتے ہیں۔
شائقین پہلے ہی اسے ایک ’پیسہ وسول‘ ماس انٹرٹینر قرار دے چکے ہیں، جو سلمان خان اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے لیے ان کی 2014 کی ہٹ فلم کِک کے بعد ایک اور ممکنہ بلاک بسٹر بننے کی توقعات پیدا کر رہا ہے۔
سکندر عید کے موقع پر ریلیز ہوگی، اور اس کے بعد سلمان خان کِک 2 میں واپسی کریں گے، جس کا شائقین کو بے حد انتظار ہے۔