شوہر فہد احمد کے ہندو تہوار ہولی نہ منانے پر اداکارہ سوارا بھاسکر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے ان سوشل میڈیا صارفین کو بھرپور جواب دیا جو ان کے شوہر فہد احمد کے ہولی نہ کھیلنے پر سوالات اٹھا رہے تھے۔
سوارا نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر سخت ردعمل دیا اور غیر ضروری مداخلت کرنے والے صارفین کو کھری کھری سنادی۔
مسلم سیاستدان سے شادی سے قبل سوارا بھاسکر کس بات سے خوفزدہ تھی؟
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر مذہبی تہوار ہولی کے دن کی تصویریں شیئر کیں، جن میں وہ اپنے شوہر فہد احمد اور بیٹی رابیہ کے ساتھ خوشی سے ہولی مناتی نظر آئیں۔
سوارا اور رابیہ کے چہرے تو ہولی کے رنگوں سے رنگے ہوئے تھے جبکہ فہد کے چہرے پر کوئی رنگ نظر نہ آیا، ایسا معلوم ہوا کہ فہد احمد رمضان کے روزے کی وجہ سے ہولی میں رنگ نہیں کھیل سکے۔
حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کا کسی قوم میں پیدا ہونا ضروری نہیں ہے، بھارتی اداکارہ
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس بات بھی بنیاد بنالیا اور تنقید شروع کردی اور سوالات کرنے لگے کہ فہد نے ہولی میں رنگ کیوں نہیں لگائے؟ایک صارف نے تبصرہ کیا، آپ کے شوہر نے رنگ کیوں نہیں لگائے؟
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ سوارا، آپ کے شوہر کا رنگ نہ کھیلنا بہت کچھ کہہ رہا ہے۔
اس پر سوارا نے دوٹوک ردِ عمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ہولی کی تصاویر دوبارہ شیئر کیں اور ایک واضح پیغام لکھا، ہولی مبارکـیہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم اپنے تہوار خوشی خوشی منا سکتے ہیں بغیر کسی پر زبردستی کیےـ
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر نے فروری 2023 میں فہد احمد سے شادی کی تھی جو ایک اسٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ اور سیاستدان ہیں۔ ستمبر 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’ربیعہ‘ رکھا۔