عالمی شہرت یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی طبعیت خراب ہونے پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے خصوصی آڈیو پیغام جاری کر کے طلاق کی تردید کردی ہے۔
اب اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھی گلوکار کی صحت کے حوالے سے ایک آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ ان دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق نہیں ہوئی۔
سائرہ بانو نے کہا کہ وہ اے آر رحمان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں اور بتایا کہ مجھے یہ اطلاع ملی تھی کہ انہیں سینے میں درد اٹھا تھا جس کے بعد ان کی اینجیو ہوئی اور اب اللہ کے فضل سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل
آڈیو پیغام میں سائرہ بانو نے میڈیا سے درخواست کی کہ انہیں ’سابقہ اہلیہ‘ کے لقب سے نہ پکارا جائے، ان کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق نہیں ہوئی وہ ابھی تک بیوی اور شوہر ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوئی تھی کیوں کہ میری طبعیت گزشتہ 2 سال سے ٹھیک نہیں تھی اور میں اے آر رحمان کو اسٹریس نہیں دینا چاہتی تھی۔
اے آر رحمان کی طلاق میں تیسرا فرد کون ؟ حقیقت سامنے آگئی
سائرہ بانو کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ابھی الگ ہیں لیکن میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ساتھ ہی اے آر رحمان کے اہلِ خانہ کے لیے بھی پیغام دیا کہ ان کو زیادہ اسٹریس نہ دیں اور ان کا خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ اے آر رحمان کو اتوار کی صبح طبیعت خراب ہونے کر چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
ابتدا میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکار کو سینے میں تکلیف کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن بعد میں ان کے بیٹے نے اسپتال کا بیان شیئر کر کے بتایا تھا کہ اصل میں انہیں ڈی ہائیڈریشن کے سبب کمزوری کی شکایت تھی۔