بھارت میں یونیورسٹیوں کا سابق وائس چانسلر عمان کا ہائی کمشنر بن بیٹھا۔

ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں لالچ وہوس کے بطن سے انوکھے واقعات رونما ہونے لگے، بھارتی میڈیا کی رو سے ڈاکٹر کے ایس رانا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی جے پور، میواڑ یونیورسٹی راجھستان، اترکھنڈ یونیورسٹی الموڑا اور کوماں یونیورسٹی نینی تال جیسی بڑی تعلیم گاہوں کا وائس چانسلر رہا ہے۔

اگست 2024 ء میں ریٹائر ہوا تو وی آئی پی پروٹوکول پانے اور ’’ہٹو بچو‘’کی صدائیں سننے کا اتنا دلداہ ہو چکا تھا کہ عمان کا جعلی ہائی کمشنر بن بیٹھا۔

بھارت کی جیت پر مسجد کے قریب ہنگامے، گاڑیاں نذر آتش

بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ایک اور خطرناک قانون متعارف کرانے کی تیاری

بھارت میں عمارت سے پاکستانی 20 روپے کا ایک نوٹ ملنے پر دہشت پھیل گئی

اپنی لگژری کار میں عمان کا جھنڈا اور دیگر نشانیاں لگوا لیں اور مختلف سرکاری ونجی تقریبات میں ہائی کمشنر بن کر جانے لگا۔

فراڈ کا بھانڈا یوں پھوٹا کہ ڈاکٹر کے سیکرٹری نے ضلع غازی آباد کے پولیس افسر کو خط لکھا اس کی آمد پر اسے پروٹوکول دیا جائے۔

افسر کو شک میں پڑ گیا کہ عمان تو دولت مشترکہ میں شامل ہی نہیں، پھر اس کے ہائی کمشنر کہاں سے آگیا؟ چھان بین کی تو چھوٹی سی غلطی کی بدولت ڈاکٹر رانا کا راز فاش ہو گیا۔

More

Comments
1000 characters