سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کی خواہش کرنے والوں کو خوشخبری سنادی، بنا کسی ورزش کے وزن گھٹانے کا دلچسپ طریقہ بتا دیا۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گرم شاور لینے (گرم پانی کے استعمال) سے اُتنی ہی کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں جتنی لوگ ورزش کر کے جلاتے ہیں۔
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چالیس ڈگری تک گرم پانی سے ایک گھنٹے تک نہانے سے تقریباً 140 کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔ ورزش کے ذریعے اتنی ہی تعداد میں کیلوریز جلانے کے لیے، آپ کو 30 منٹ تک چہل قدمی، 20 منٹ سوئمنگ، اور 15 منٹ تک سائیکل چلانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق 15 منٹ تک گرم شاور لینے سے 300 سے زائد کیلوریز جل سکتی ہیں، جو کہ کسی بڑے ہاٹ ڈاگ یا بڑے چاکلیٹ بار سے کیلوریز کو جلانے کے مترادف ہے۔ جم میں اسی کیلوریز کو جلانے کے لیے، آپ کو 45 منٹ تک ہیولا ہوپ کرنے کی ضرورت ہوگی، یا 40 منٹ کی سخت اسپن کلاس یا روئنگ مشین ورزش کرنے کی ضرورت درکار ہوگی۔
تیزی سے وزن بڑھانے کے لیے یہ 4 چیزیں دودھ میں ملا کر پی لیں
ایک خصوصی باتھ روم ریٹیلر کمپنی Plumbworld نے Loughborough University کی ایک تحقیق کیساتھ اشتراک کیا جس میں پایا گیا کہ 40 ڈگری تک گرم پانی میں خود کو بھگوئے رکھنے سے 30 منٹ تک چہل قدمی کے برابرتک کیلوریز جلتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کے صحیح درجہ حرارت اور مناسب وقت پر نہانے سے آپ کے جسم کے میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، جس طرح ہلکی ورزش کرنے سے کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے۔
اچھی صحت کیلئے شاور سے نہانا بہتر ہے یا پھر بالٹی سے؟
ماہرین نے مزید کہا کہ صحیح درجہ حرارت پر 15 منٹ کا شاور 100 سے 353 کے درمیان تک کیلوریز جلا سکتا ہے، اس کا انحصار آپ کے انفرادی میٹابولزم اور آپ کے پانی کے استعمال پر ہوتا ہے۔