بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے فلمی کیرئیر میں کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں، کئی ساتھی اداکار ان کے رویے کیخلاف بات کر چکے ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ سے وابستہ ماضی کے ایک اداکار ادی ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار سلمان خان فلم 2002 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں زخمی کرکے سیٹ پر ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
ادی ایرانی نے بتایا کہ سلمان نے میرے چہرے کو شیشے کے فرایم سے زخمی کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے اور خون بہنے لگا تھا۔ ادی ایرانی نے فلم میں سلمان خان کے دوست کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں شدید چوٹ لگی تھی لیکن پروڈیوسر کو مالی نقصان سے بچنے کے لیے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔
ایرانی کا کہنا تھا کہ میرا بہت برا حال ہوا تھا، اگر میں نہ کہتا تو شوٹ منسوخ ہوجاتا، اسے ایک سے دو ماہ کے لیے روک دیا جاتا اور پروڈیوسر کو نقصان ہوتا لیکن میں نے پروڈیوسر کا ساتھ دیا۔
تاہم جب واقعے پر سلمان خان کے ردعمل سے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ سلمان میرے چہرے پر خون دیکھ کر وہاں سے چلے گئے تھے پھر اگلے روز انہوں نے مجھے اپنے کمرے میں بلا کر مجھ سے معافی مانگی۔
فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ادی ایرانی کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ادا کیے گئے الفاظ یہ تھے کہ ’ادی‘ مجھے بہت افسوس ہوا، میں تمہاری آنکھوں میں بھی نہیں دیکھ سکتا، مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔ جس پر میں نے ان سے کہا کہ ٹھیک ہے کوئی بات نہیں ایسا کبھی ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مجھ سے بہت اچھی طرح بات کی تھی۔