برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی نیٹ فلیکس سیریز“ود لو میگھن“ اور“لائف اسٹائل برانڈ ایزایور“ کے بعد نئے پوڈ کاسٹ شو“کنفیشنز آف آ فیمیل فاؤنڈر“ کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور دو بچوں 5 سالہ شہزادہ آرچی اور 3 سالہ شہزادی للی بیٹ کی ماں ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک بار پھر پوڈکاسٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، ان کی نئی پوڈ کاسٹ 8 اپریل سے ریلیز ہو گی۔

شاہی خاندان کے خلاف میگھن مارکل کے الزامات: عوام کبھی ’معاف نہیں‘ کریں گے

میگھن مارکل نے سوشل میڈیا پراعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ سب کے ساتھ ایک اور زبردست پروجیکٹ شیئر کرنے کی بےحد خوشی ہے، میں آپ کو اپنے نئے پوڈکاسٹ کے بارے میں بتا رہی ہوں، جو جلد آ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے ان خواتین کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ہے، جنہوں نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلا اور چھوٹے خیالات کو بڑے کاروبار میں تبدیل کیا، وہ اپنے تجربات، کامیابیوں، ناکامیوں اور مفید ٹپس کو شیئر کر رہی ہیں اور میں بھی اپنے برینڈ As Ever کو آگے بڑھانے کے لیے ان سے سیکھ رہی ہوں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن نے ایک بار پھر شاہ چارلس کی سالگرہ پر چپ سادھ لی

میگھن نے اپنے نئے شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے متاثر کن اور مزے دار رہا ہے کیونکہ اگر اس سفر میں مزہ نہ آئے تو پھر اس کا فائدہ کیا؟

نئی پوڈکاسٹ Spotify کے ساتھ 2020ء میں کیے گئے 20 ملین ڈالرز کے معاہدے کے 2 سال بعد آ رہی ہے،جو 2023ء میں اچانک ختم ہو گیا تھا۔

More

Comments
1000 characters