پاکستان کی مشہورخوبصورت جڑواں اداکارہ بہنیں ایمن اور منال خان نے اپنی وزن میں کمی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی شادی کے بعد کی زندگی اور بچوں کی پیدائش کے بعد اپنے وزن میں کمی کے بارے میں گفتگو کی۔
شاہ رخ خان نادرعلی کے کریئر کا آخری انتخاب کیوں ہیں؟
ایمن خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اپنی پہلی بیٹی امل کی پیدائش سے قبل اور بعد میں ان کا کافی وزن بڑھ چکا تھا۔ تاہم، ایمن کا کہنا تھا کہ ان کا موٹاپا جینیاتی طور پر ہے، اور وہ بچپن سے ہی اس کے ساتھ نمٹتی آ رہی ہیں، جس کے باعث انہیں کوئی خاص مشکل نہ ہوئی اور انہوں نے اپنا وزن دوبارہ آسانی سے کم کر لیا۔
دونوں اداکارہ بہنوں نے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لئے جم جوائن نہیں کیا، بلکہ گھر پر ہی اپنی روزمرہ کی عادات اور کھانے پینے میں احتیاط کر کے اپنے وزن کو کم کرلیا۔
کیراٹین ٹریٹمنٹ اور ری بونڈنگ میں کیا فرق ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو خواتین وقت کی کمی یا دیگر مصروفیات کے سبب جم نہیں جا سکتیں، انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ گھر پر ہی ورزش اور متحرک رہ کر وزن کم کر سکتی ہیں۔
اس سلسلے میں ایمن نے بتایا کہ وہ کھانے میں احتیاط کرتی ہیں اور چکنائی والے کھانوں اور میٹھے سے پرہیز کرتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ ورزش اور چہل قدمی کو اپنے معمول کا حصہ بناتی ہیں۔ وہ گھر پر روزانہ آدھا سے ایک گھنٹہ ورزش اور چہل قدمی کرتی ہیں، جس سے ان کو کافی مدد ملی۔
منال نے مشورہ دیا کہ اگر وزن کم کرنا ہے تو باہر کے کھانوں جیسے برگر اور پیزا کو ترک کرنا ضروری ہے۔ گھر کا کھانا اعتدال کے ساتھ کھا کر بھی وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے، اور اس کے لئے کسی خاص ڈائٹ کی ضرورت نہیں ہے۔