عمر شہزاد ایک قابل ذکر پاکستانی ماڈل، اداکار، اور میزبان ہیں جنہوں نے فروری 2025 میں مدینہ میں شادی کی۔
ان کی شادی کا غیر متوقع اعلان ان کے مداحوں اورشوبز برادری کے ارکان کے لیے حیران کن تھا، اور مداحوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پولیس آفیسر کے تاریخی کردار پر مجھے آج بھی فخر ہے، روبینہ اشرف
عمر شہزاد اس رمضان آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور رمضان ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کیں جب اداکارہ روبینہ اشرف نے ان سے ان کی اچانک شادی کے اعلان پر سوال کیا۔
روبینہ اشرف نے تجسس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ہمیں دیگر مشہور شخصیات کی شادیوں کے بارے میں معلوم تھا، لیکن آپ کی شادی غیر متوقع تھی۔ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ یہ کیسے ہوا؟
رمضان کا مہینہ اور جعلی این جی اوز، تحقیق کتنی ضروری؟
اس سوال کے جواب میں عمر شہزاد نے کہا کہ شادی کے حوالے سے ہمارے گھر والے پہلے ہی رابطے میں تھے، لیکن مدینہ میں اس کا انعقاد باہمی فیصلہ تھا۔
عمر شہزاد نے مزید کہا کہ، میری خواہش تھی کہ نکاح مدینہ میں ہو۔ میں نے اپنی منگیتر سے اس پر بات کی، اور وہ اس بات پر اتنی جذباتی ہو گئی کہ یہ اس کی بھی خواہش تھی۔
عمر نے مزید بتایا کہ اس وقت تک وہ انڈسٹری کی دوسری شادیوں سے بے خبر تھے اور خود انہیں اپنی شادی پر بھی یقین نہیں تھا۔
یہ سب اللہ کی مرضی سے ہوا۔ سب کچھ بہت جلدی میں ہوا۔ میرا بھائی اپنے خاندان کے ساتھ جرمنی سے پہنچا، میرے والدین وہاں پہنچ گئے، اور میری منگیتر کی فیملی بھی آگئی۔ انہوں نے کہا۔
عمر شہزاد نے بتایا کہ انہوں نے صرف 21 مہمانوں کے ساتھ نکاح کیا اور مدینہ میں بہت سی پابندیاں تھیں۔ تاہم، اپنے دوست کی مدد سے سب کچھ آسانی سے ہوگیا۔
”میرے دوست علیم نے میرا نکاح پڑھانا چاہا، اور اس نے سب کچھ سنبھال لیا اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارا نکاح بخیر وعافیت ہو گیا۔“ انہوں نے کہا۔