رمضان کے مہینے میں جہاں افطار کی میز پر مختلف پکوانوں کا میلہ سجا ہوتا ہے، وہاں چکن گلافی کباب کا ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔
یہ کباب افطار کے موقع پر نہ صرف آپ کے انتخاب میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان کے مصالحے سے بھرپور ذائقے آپ کے کھانے کا لطف دوبالا کردیتے ہیں۔ تو آئیے، رمضان کے اس بابرکت مہینے میں چکن گلافی کباب کی ترکیب سیکھتے ہیں۔
رمضان اسپیشل: کرسپی آلو چاٹ جو سبھی کو بھا جائے
چکن گلافی کباب کی ترکیب
اجزاء:
-
300 گرام چکن کی قیمہ
-
50 گرام پیاز (کٹی ہوئی)
-
50 گرام ٹماٹر (کٹے ہوئے)
-
50 گرام سبز شملہ مرچ (کٹی ہوئی)
-
30 گرام دھنیا پتے (کٹے ہوئے)
-
20 گرام سبز مرچ (کٹی ہوئی)
-
5 گرام نمک
-
20 ملی لیٹر تیل
-
20 گرام کاجو
-
20 گرام بادام (چھلے ہوئے)
-
10 گرام پودینہ (کٹی ہوئی)
-
5 گرام لال مرچ پاؤڈر
-
5 گرام مسالا پاؤڈر
-
5 گرام ادرک لہسن کا پیسٹ
-
3 گرام زیرہ پاؤڈر
-
10 ملی لیٹر لیموں کا رس
-
10 ملی لیٹر تازہ کریم
-
5 ملی لیٹر کیوڑہ پانی
رمضان اسپیشل: چکن مسالحہ سے آج دسترخوان کی شان بڑھائیں
ترکیب
ایک گرائنڈر میں چکن کی قیمہ، پیاز، نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرام مسالا، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ پاؤڈر، لیموں کا رس، دھنیا پتے، پودینہ، سبز مرچیں، تازہ کریم، کیوڑہ پانی، کاجو اور بادام ڈالیں۔
تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں۔
اس مکسچر کو لکڑی کے سیخوں پر لگائیں۔
ایک چپٹے برتن میں کٹی ہوئی پیاز، شملہ مرچ اور دھنیا پتے رکھیں۔
ان کٹی ہوئی سبزیوں کو کبابوں کے ارد گرد لپیٹ دیں۔
کبابوں کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں 8 سے 10 منٹ کے لئے بیک کریں۔
آپ کے چکن گلفی کباب تیار ہیں، انہیں پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔