شاہد کپور اور کرینہ کپور نے آئیفا 2025 میں اس وقت اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرکے ایک سماں باندھ دیا جب وہ ملے، مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا، اور گرمجوشی سے گلے لگے۔
سابق جوڑے کی مختصر بات چیت کو پاپرازی نے پکڑ لیا تھا، جس سے مداح ان کے غیر متوقع طور پر دوبارہ ملنے پر خوش اورپرجوش ہیں۔
دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی فون کی عادت سے متعلق دلچسپ میم شیئر کردی
دلچسپ بات یہ ہے کہ ”جب وی میٹ“ کے ہدایت کار فلمساز امتیاز علی بھی اس موقع پر خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے بھی ان کی بات چیت پر ردعمل کا اظہار کیا۔
2007 کی ہٹ فلم کے سیکوئل کے ارد گرد بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کھل کر بیان کیے۔
نجومی کی شاہ رخ اور سلمان خان کی ایک ساتھ موت کی پیشگوئی، مداح سیخ پا
امتیاز علی نے انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ بات اچھی لگی کہ آئیفا میں شاہد اور کرینہ کے دوبارہ ملنے نے ”جب وی میٹ“ کے بارے میں بات چیت کو دوبارہ جنم دیا۔ شاہد کے اس تبصرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہ ہدایت کار فلم سے ”آگے بڑھ چکے ہیں“، علی نے جواب دیا، میرے خیال میں سب آگے بڑھ چکے ہیں۔ جب وی میٹ کو کافی عرصہ ہو گیا ہے۔
علی نے مزید واضح کیا کہ ان کا ”جب وی میٹ“ کا سیکوئل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور کہا، ”ہمیں اس فلم کو اس کی اصل شکل میں پسند کرنا چاہیے اور سیکوئل کے ساتھ اس کا مزہ خراب کرنے کا خطرہ نہیں مول لینا چاہیے۔“
علی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اس وقت شاہد اور کرینہ کے ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کر رہے ہیں تاہم دونوں اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، میں شاہد اور کرینہ کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، لیکن یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی، وہ دونوں بہترین اداکار ہیں۔ میں نے ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا وقت گزارا ہے۔
جب وی میٹ کی بات کی جائے، تو یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور بے حد کامیاب ہوئی۔ اس فلم کو شائقین اور ناقدین دونوں نے سراہا، اور یہ رومانوی کامیڈی کے شائقین میں تیزی سے مقبول ہوئی تھی۔ 15 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم نے باکس آفس پر 50 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں میں سے ایک تھی۔
اس فلم نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے، جن میں 55ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں دو اعزازات شامل ہیں۔