دیپیکا پڈوکون اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق مزاحیہ میمز اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے اداکار شوہر رنویر سنگھ کی فون کی عادات پر ایک دلچسپ میم شیئر کی ہے۔

دیپیکا اور رنویر بالی وڈ کی سب سے مشہور اور پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں، اور ان کی سوشل میڈیا پر رومانوی پوسٹس ہمیشہ ان کے مداحوں کو خوش کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں، دیپیکا نے اپنے شوہر کے لیے ایک اور مزاحیہ میم شیئر کی، جس میں ایک کبوتر گھومتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ میم کے کیپشن میں لکھا تھا، ”جب میرا شوہر کسی سے فون پر بات کر رہا ہوتا ہے“ اور اس میں رنویر سنگھ اور ان کے دوست وجے سبرا منیم کو ٹیگ کیا گیا تھا، ساتھ ہی کئی قہقہے والے ایموجیز بھی شامل کیے گئے، جو ظاہر کرتے ہیں کہ رنویر اور ان کے دوست کی گفتگو کبھی ختم نہیں ہوتی۔

چند دن پہلے، دیپیکا نے ایفل ٹاور کے پس منظر میں کچھ شاندار تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس پر رنویر سنگھ نے ان کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ”مالک، مجھ پر رحم فرما“ اور ایک پگھلتے ہوئے چہرے والا ایموجی بھی شامل کیا۔

پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد عامر خان پر کیا قیامتیں ٹوٹیں؟ اداکار نے بتادیا

دیپیکا فی الحال پیرس میں ہیں، جہاں وہ لوئس ووٹن فال/ونٹر شو 2025 میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اس ایونٹ کی تصاویر میں وہ سفید موسم سرما کے کوٹ، سیاہ باڈی کون پینٹ، چمڑے کے دستانے اور ٹوپی میں انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

پیرس ایونٹ سے پہلے، دیپیکا ابوظہبی میں ایک شو کے لیے گئی تھیں اور اب وہ آہستہ آہستہ اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پیدائش کے بعد دوبارہ کام پر واپس آ رہی ہیں۔

امیتابھ بچن کی ہیروئن سندریا شرما کی موت ایک قتل تھی یا حادثہ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

یکم نومبر کو رنویر اور دیپیکا نے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ اپنی بیٹی کا نام اعلان کیا، جس میں لکھا تھا، ”دعا پڈوکون سنگھ۔ ’دواپ‘ مطلب ایک دعا، کیونکہ وہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے۔ ہمارے دل محبت اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔ دیپیکا اور رنویر (sic))“۔

کام کے محاذ پر، دیپیکا پڈوکون کو آخری بار فلم ”سنگھم اگین“ میں شکتی شیٹی کے کردار میں دیکھا گیا تھا اور وہ آنے والے مہینوں میں پربھاس اور امیتابھ بچن کی فلم “کالکی “2 کے سیٹس میں شامل ہوں گی۔

More

Comments
1000 characters