جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں انتقال کرنےوالی اداکارہ سومیا ستھیاناراینا عرف سوندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سوندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اداکارپر الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سوندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی سوندریا کی دوسری شادی

رپورٹس کےمطابق سوندریا اس وقت حاملہ تھیں اور اس حادثے کے بعد انکی لاش کبھی برآمد نہیں ہوسکی تھی۔

شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا تھا۔

یہ بچہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہے، امتابھ بچن غلطی کر بیٹھے

واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی اداکارہ سوندریا نے مقبول فلم“سوریہ ونشم“ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا،2004 میں وہ اور ان کا بھائی کریم نگر میں ایک سیاسی مہم کے پروگرام میں جا رہے تھے جب ان کا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

More

Comments
1000 characters