بالی ووڈ کے دو میگا اسٹارز، شاہ رخ خان اور سلمان خان، ہمیشہ ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ان کی فلموں کی ریلیز کے ساتھ ہی تھیٹروں میں ہاؤس فل کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان دونوں کے فینز کی ایک بڑی تعداد ہے، جو ان کی کامیاب فلموں اور سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے۔ تاہم، حال ہی میں ایک نجومی کے بیان نے ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچایا۔

سشیل کمار سنگھ، جو بھارت کے ایک مشہور نجومی ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت کی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”دونوں اسٹارز کا وقت ابھی ٹھیک چل رہا ہے، لیکن 2025 میں سلمان خان کی صحت خراب ہو سکتی ہے، اور دونوں 67 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔“ اس پیشگوئی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی۔

رشی کپور کا ریکارڈ جو 52 سال بعد بھی برقرار، “پشپا “2 اور ”چھاوا“ بھی اسے توڑنے میں ناکام

سشیل کمار نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کی کنڈلی میں ایک ایسی بیماری کا ذکر ہے جو تشخیص کے بعد ان کی صحت کو متاثر کرے گی اور یہ بیماری بالکل قابل علاج نہیں ہوگی۔

ان کے مطابق، سلمان خان کا مستقبل بہت تاریک دکھائی دیتا ہے۔ ان کی صحت کے متعلق یہ دعویٰ، اگرچہ ایک نجومی کا ذاتی رائے ہے، لیکن اس نے سلمان خان کے مداحوں کو پریشان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداح اس پیشگوئی پر شدید غصے میں آ گئے۔ کئی صارفین نے نجومی کی پیشگوئی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور اس پر سخت تنقید کی۔

’باغبان‘ کا وہ اداکار جسے فلم ہٹ ہونےکے باوجود کام نہ ملا

ایک صارف نے لکھا: ”یہ شخص خود کو خدا سمجھ بیٹھا ہے، کیسے لوگ ہیں جو دوسروں کی زندگی پر ایسی باتیں کرتے ہیں؟“ اسی طرح ایک اور صارف نے کہا کہ ”یہ باتیں صرف ان کے پرائیویسی کی خلاف ورزی ہیں، خدا کا خوف کریں اور ان کے خاندان کا خیال رکھیں۔“

یہ پہلا موقع نہیں جب سشیل کمار نے مشہور شخصیات کی زندگیوں کے بارے میں پیشگوئیاں کی ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے سوناکشی سنہا اور ایشوریہ رائے بچن کی طلاق ہونے کی پیشگوئی کی تھی، جو کہ حقیقت میں غلط ثابت ہوئیں۔ دونوں اداکارائیں اپنے شریک حیات کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters