معروف کورین گلوکار اور نغمہ نگار اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 10 مارچ 2025 کو مشہور بیلڈز اور آر اینڈ بی میوزک گلوکار وہیسونگ کی لاش سیئول میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

وائرل بی بی سی انٹرویو کے آٹھ سال بعد پروفیسر نے اپنی نئی فیملی فوٹو شئیر کردی

جب گلوکار کا مینیجر ان سے ملاقات کے لیے پہنچا، تو وہ رابطہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ اس کے بعد، مینیجر نے گلوکار کی والدہ سے رابطہ کیا، جنہوں نے گھر کے اندر اپنے بیٹے کی مردہ حالت میں لاش دیکھی۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ وہیسونگ کی موت ممکنہ طور پر دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی، تاہم اس کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف مشکل میں پھنس گئے، قانونی نوٹس جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکار کے گھر سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ یہ ایک خودکشی تھی، تاہم منشیات کی اوور ڈوز کے حوالے سے کچھ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

یہ واقعہ گلوکار کے چاہنے والوں اور میوزک انڈسٹری کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔ وہیسونگ اپنی دلکش آواز اور شاندار نغمہ نگاری کے لیے دنیا بھر میں معروف تھے۔ ان کی موت پر میوزک کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

More

Comments
1000 characters