رشی کپور نے ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ فلم ”بوبی“ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، جو ٹھیک 52 سال قبل، 28 ستمبر 1973 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم کے ذریعے رشی کپور اور ڈمپل کپاڈیہ کی آمد ہوئی، اور دونوں نے راتوں رات ستاروں کی حیثیت حاصل کرلی۔ ”بوبی“ نے نہ صرف زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ راج کپور کو اپنی پچھلی فلم ”میرا نام جوکر“ کے قرضوں سے بھی نجات دلا دی۔

امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ چھوڑ رہے ہیں؟ نیا میزبان کون ہوگا؟

1.25 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی ”بوبی“ نے دنیا بھر میں 29 کروڑ روپے کی کمائی کی، جس نے 400 فیصد کا شاندا منافع کمایا۔ یہ ریکارڈ آج تک برقرار ہے اور رشی کپور کے لیے ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔

90 کی دہائی میں یہ فلم باکس آفس پر 400فیصد منافع کے ساتھ ایک متاثر کن کامیابی تھی۔ دراصل، سنی دیول، ابھیشیک بچن، سنجے دت، کرینہ کپور، رنبیر کپور، ٹائیگر شراف اور جھانوی کپور جیسے سپر اسٹارز بھی اس ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

منت کی تزئین و آرائش نےشاہ رخ کو مشکل میں ڈال دیا

صرف ہریتھک روشن کی پہلی فلم ”کہو نا پیار ہے“ نے اس ریکارڈ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی، جس نے تقریباً 350 فیصد کا منافع حاصل کیا۔

10کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی اس فلم نے 45 کروڑ روپے کمائے۔ دیگر اسٹار کڈز جیسے سنجے دت کی پہلی فلم ”راکی“ اور سنی دیول کی ”بیٹا“ نے بالترتیب 71.4فیصد اور 294.4فیصد منافع کمایا، مگر رشی کپور کا 400 فیصد منافع کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ”کنگ“ کے ساتھ اپنے تھیٹر میں ڈیبیو کررہی ہیں، کیا ان کی فلم رشی کپور کے 52 سال پرانے ریکارڈ کو توڑ سکتی ہے؟ یہ دیکھنا یقینا دلچسپ ہوگا۔

More

Comments
1000 characters