حنا بیات، جو ایک معروف اداکارہ، میزبان اور سماجی شخصیت ہیں، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لندن کی سڑک پر ایک اسٹریٹ گلوکار کے ساتھ خوشی سے رقص کرتی نظر آ رہی تھیں۔

ویڈیو میں حنا بیات بے فکر اور خوش دکھائی دے رہی تھیں اور وہ فنکار کے احترام میں اس کے ساتھ رقص کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی اور جلد ہی وائرل ہوگئی۔

سرفراز سے انگریزی بولنے کا مطالبہ کرنے والے کالر پر جویریہ سعود سیخ پا

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا نے کیپشن میں لکھا تھا کہ، ”ایک فنکار سے دوسرے فنکار کے لیے، جب ایک موسیقار آپ کو پہچانتا ہے اور آپ سے اپنی پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرتا ہے۔“

تاہم، ویڈیو کے پوسٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ لوگوں نے حنا کے اس عمل کو رمضان کے مہینے میں غیر مناسب قرار دیا اور اس پر شدید تنقید کی، جبکہ دوسرے نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہنا اور خوشی کا اظہار کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔

سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ صاحبہ نے وجہ بتادی

ان تنقیدوں کےبعد، حنا بیات نے بھی اپنے ایکشن کا دفاع کیا۔ انہوں نے کمنٹس میں وضاحت دی کہ ان کا یہ عمل اس آرٹسٹ کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، اور وہ جانتی ہیں کہ اس فنکار نے ان سے اپنی پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی۔ حنا نے مزید کہا کہ، ”خوش رہنا اور دوسروں میں محبت اور نرمی بانٹنا کبھی غلط نہیں ہو سکتا۔“

حنا بیات نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں، اور جو لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پاتے وہ ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”آپ کا ذہن مثبت ہو تو ہمیشہ خوش رہیں، اور دوسروں کے ساتھ محبت اور نرمی بانٹیں۔“

More

Comments
1000 characters