پروفیسر رابرٹ کیلی، جن کا 2017 میں براہ راست بی بی سی انٹرویو بچوں کی دلچسپ مداخلت کے باعث وائرل ہوا تھا، نے حال ہی میں اپنی نئی خاندانی تصاویر شیئر کی ہیں۔

10 مارچ 2017 کو، پروفیسر کیلی سیاسی امور پر اپنے گھر میں بنے دفتر سے بات کر رہے تھے کہ اچانک ان کے دو کمسن بچے، میریون اور جیمز، انٹرویو کے دوران کیمرے میں آ گئے۔ یہ واقعہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور سال کے بہترین ٹی وی لمحات میں شمار کیا جانے لگا۔

پروفیسر کیلی نے اپنی اہلیہ کم جنگ آ اور اب 12 سالہ بیٹی میریون اور 8 سالہ جیمز کے ساتھ تازہ تصاویر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ’یہ 12 سالہ ینہ ہے، میری اہلیہ اور جیمز کے ساتھ، جو اپنا ہوم ورک کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، جیمز مزید ہوم ورک کرتے ہوئے اور کہانی ’ٹکلی آکٹوپس‘ کے الفاظ کی مشق کرتے ہوئے بھی نظر آ رہا ہے۔‘

’ینہ‘ ماریون کا مڈل نیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’ہم ہمیشہ ان برسوں میں ہمارے بچوں کے بارے میں محبت بھرے تبصروں پر شکر گزار رہے ہیں۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔‘

More

Comments
1000 characters